Mon, 02 Aug 2021 11:23:48
جموں وکشمیر میں غداروں اور پتھربازوں پر نکیل کسنے کے لیے جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ جموں وکشمیر سرکار نے پتھر بازوں اور ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل لوگوں پر نکیل کسنے کے لیے ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت ایسے لوگوں کو نہ تو سرکاری نوکری دی جائے گی اور نہ ہی ان کا پاسپورٹ بن پائے گا۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 11:12:34
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 14 سے 18 سال کی عمر کے زمرے کے 24 ہزار سے زیادہ بچوں نے 2017 سے لے کر 2019 تک یعنی 2 برسوں میں خودکشی کی ہے۔ ان میں امتحان میں ناکام ہونے کے سبب 4ہزار سے زیادہ ایسے معاملے سامنے آئے ہیں۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 11:10:09
راجستھان کیڈر کی 1989 بیچ کی آئی پی ایس افسر نینا سنگھ راجستھان کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں، جنہیں ڈی جی رینک ملا ہے۔ نینا سنگھ اس وقت راجستھان پولیس کی ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل، سول رائٹس اینڈ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ ہیں۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 11:05:16
بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں 75 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ہونے کے باوجود ملک میں پیر کے روز پٹرول کی قیمتیں مسلسل 16 ویں روز بھی مستحکم رہیں۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق پیر کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر پر برقرار رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 11:02:41
اتر پردیش کے مرادا ٓباد ضلع میں ایس ایس پی دفتر کے باہر بی جے پی کا ایک رہنما گزشتہ 19 دن سے دھرنے پر بیٹھا ہے۔ دھرنے پر بیٹھے اس رہنما کا الزام ہے کہ پارٹی کے ایک رہنما نے اس کی نابالغ بیٹی کا اغوا کر لیا ہے۔ دھرنے پر بیٹھے رہنما کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے اعلی رہنماؤں سے گہار لگا کر تھک چکا ہے اور اب وہ بیٹی کی برآمدگی کے لئے ایس ایس پی کے دفتر کے باہر غیر معینہ مدت کے لئے دھرنے پر بیٹھا ہوا ہے
View more
Mon, 02 Aug 2021 10:59:47
دہلی سمیت کئی ریاستوں میں کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ کا رجحان نظر آ رہا ہے اور اس کو لے کر حکومت کی فکر بڑھ گئی ہے۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے بیس ہزار سے زیادہ نئے معاملہ سامنے آ ئے ہیں اور 65 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔واضح رہے اس وقت ریاست کیرالہ سے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہو رہے ہیں ۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 10:45:38
مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے سماجی کارکن اناہزارے سے مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے مرکز کے خلاف تحریک شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:25:30
پیگاسس جاسوسی کیس کی سماعت 5 اگست کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے موجودہ ؍ سابق جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ سینئر صحافیوں اینرام اور سشی کمار، سی پی ایم کے راجیہ سبھا کے رکن جان برٹاس اور وکیل ایم ایل شرما نے درخواستیں دائر کی ہیں۔
View more
Mon, 02 Aug 2021 00:23:15
مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے سیکشن 66A کی دفعہ کو ختم کرنے کے بعد اس کے تحت درج مقدمات کو بند کرنا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا بنیادی فرض ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy