Tue, 03 Aug 2021 11:14:45
وزیر اعظم آفس (پی ایم او)کے سینئربیوروکریٹ امرجیت سنہانے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے- ذرائع نے پیر کو یہ معلومات دیں -
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:08:57
جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں کھیلے جا رہے اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مقابلہ ہار گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کو عالمی چیمپین بلجیم نے 2 کے مقابلہ 5 گول سے شکست دی۔ تاہم، ٹیم انڈیا کے پاس تمغہ جینے کا موقع ہنوز برقرار ہے اور اب تہ کانسی کا تمغہ جینے کے لئے میدان میں اترے گی۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:05:54
شیوسینا کارکنان کے ایک گروپ نے پیر کی دوپہر چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (سی ایس ایم آئی اے) کے باہر اڈانی ائیرپورٹ ہولڈنگ لمیٹڈ (اے اے ایچ ایل) کے ذریعہ لگائے گئے ایک ہورڈنگ کو توڑ دیا۔ سنجے کدم اور دیگر شیوسینا لیڈر کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے سی ایس ایم آئی اے کا نام اچانک اڈانی گروپ کے برانڈ نام سے بدلنے پر اعتراض ظاہر کیا اور ائیر پورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:03:38
پیگاسس جاسوسی واقعہ کو لے کر پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن لگاتار اس معاملے کو لے کر مرکز کی مودی حکومت کو گھیر رہا ہے۔ اپوزیشن کی تحریک کو اب بی جے پی کے ساتھ بہار میں حکومت چلا رہے نتیش کمار کا بھی ساتھ مل گیا ہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا ہے کہ پیگاسس واقعہ کی یقینی طور پر جانچ ہونی چاہیے اور اس پر پارلیمنٹ میں بحث بھی ہونی چاہیے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 11:01:11
سڑکوں کی تعمیر میں سب سے کم بولی لگانے والے کو کام دینے کے نظام میں خامیاں ہیں اور بدلتے ہوئے حالات میں سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اس میکانزم کا تجزیہ اور اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 10:58:52
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سینئر افسر راکیش استھانہ کی دہلی پولیس کمشنرکے طورپر تقرری کے خلاف دائر درخواست پر جمعرات یعنی پانچ اگست کوسماعت کرے گی۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:11:39
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سرکاری نوکری یا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے کشمیریوں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ ملی ٹنٹوں کی مدد کرنے والے پولیس افسر کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:08:53
سپریم کورٹ نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پینے اور آبپاشی کے مقاصد کے لئے دریائے کرشنا کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کا قابل قبول طریقہ سے حل نکالے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 00:04:51
کیرالہ سے تمل ناڈو میں داخل ہونے والے لوگوں کے لیے 5 اگست سے آر ٹی پی سی آر منفی رپورٹ یا کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہوگا۔ ریاستی حکومت نے پڑوسی ریاست میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy