Tue, 03 Aug 2021 12:52:27
ایک لمبے وقفہ کے بعد بھٹکل پوسٹ آفس میں آدھار کارڈ بنوانے کا سلسلہ شروع ہوا تو لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی اور کل 2 اگست کو ایک ہی دن میں 540 افراد کو ٹوکن تقسیم کیے گئے جبکہ ہر دن صرف 40 لوگوں کا آدھار کارڈ سے متعلقہ کام انجام پائے گا ۔ اس طرح آئندہ 18 اگست تک کے لئے بکنگ ہوگئی ہے۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:47:39
حکومت کی ہٹ دھرمی اور پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر بحث سے اس کے انکا کی وجہ سے پیر کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا لگاتار 10؍ واں دن بھی احتجاج اور مظاہروںکی نذر ہوگیا۔ دوسری طرف اپوزیشن نہ صرف متحد ہے بلکہ آگے کی حکمت عملی طے کرنے اور پیگاسس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے پر حکومت کو آمادہ کرنے کی کے امکانات تلاش کرنے کیلئے منگل کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اپوزیشن کے ایم پیز کو ن
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:43:50
اترپردیش انتخابات میں ابھی وقت ہے لیکن گہماگہمی شروع ہوگئی ہے۔ اسی درمیان دہلی میں لالو پرساد یادو سے ملائم سنگھ اور اکھلیش یادو کی ملاقات سے سیاسی گلیاروں میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے، بالخصوص اترپردیش کا سیاسی پارہ گرم ہوگیا ہے۔ حالانکہ کسی نے باقاعدہ اس میٹنگ کے حوالے سے کچھ نہیں کہا لیکن اترپردیش کے کابینی وزیر کے بیان کو اسی پس منظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں انہوں نے یہ کہا ہے کہ اترپر
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:38:21
بار کونسل آف مہاراشٹر اینڈ گوا اور ممبئی کے وکلاء کی جانب سے ٹرینوں میں سفر کرنے کی اجازت دینے کی اپیل پرسماعت کے دوران کورٹ نے حکومت سے سوال کیا ہے ہے کہ ان افرادکو جنہوں نے کورونا کے دونوں ٹیکے لگوالئے ہیں، لوکل ٹرینوں میں سفر کی اجازت کیوں نہیں ہے؟
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:34:30
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے 24 خود ساختہ اداروں کو فرضی قرار دیا ہے۔ ان میں سے دو اداروں کو اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب پایا گیا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:31:26
پارلیمنٹ میں حکومت کو پیگاسس معاملہ پر گھیرنے کے لئے راہل گاندھی نے منگل کی صبح حزب اختلاف کے لیڈران کو ناشتہ پر مدعو کیا۔ اس میں 14 جماعتوں کے لیڈران شریک ہوئے جبکہ اجلاس کے بعد راہل گاندھی نے دہلی کی سڑکوں پر سائیکل مارچ نکال کر حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:14:22
ساحلی کینرا میں کووڈ معاملات میں پھر ایک بار اضافہ دیکھا جارہا ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ کووڈ کی تیسری لہر دستک دے رہی ہے۔ یکم اگست کو ایک ہی دن ضلع جنوبی کینرا میں 410 کووڈ کے معاملات درج ہونے سے پھر ایک بار کرناٹک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، بتایا گیا ہے کہ اس دن بنگلور میں بھی 409 معاملات درج کئے گئے ہیں، اس طرح ان دو اضلاع میں اتوار کو ریاست بھر کے مجموعی تعداد کے 43 فیصد معاملات
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:09:04
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات پر فائرنگ کر کے زیر بحث آنے والے اور ہریانہ کے پٹودی کی مہاپنچایت میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے رام بھگت گوپال کی درخواست ضمانت گڑگاؤں کی ایک عدالت سے منظور کر لی گئی۔ تفرت انگیز بیان بازی کرنے کے بعد رام بھگت کے خلاف گڑگاؤں میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
View more
Tue, 03 Aug 2021 12:03:48
الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے دریافت کیا ہے کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر کفیل احمد خان کو چار سال سے معطل کیوں رکھا گیا ہے۔اتنا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی محکمانہ کارروائی مکمل کیوں نہیں ہو سکی؟ عدالت نے حکومت سے اس حوالے سے 5 اگست تک جواب طلب کیا ہے۔جسٹس یشونت ورما نے یہ حکم دیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy