Wed, 04 Aug 2021 23:34:45
کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14 پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز یہاں جاری مشترکہ بیان میں کہا کہ پیگاسس اور دیگر مسائل میں پوری اپوزیشن متحد ہے لیکن حکومت غلط تشہیر کرکے پارلیمنٹ نہیں چلنے دینے کا الزام عائد کرکے اپوزیشن کے اس اتحاد پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 20:10:24
تعلقہ مرڈیشور سمندر میں ماہی گیری کے دوران بوٹ اُلٹ جانے سے سات ماہی گیر بیچ سمندر میں ہی پھنس گئے تھے، مگر فوری طور پر دوسری کشتی کی مدد سے ساتوں ماہی گیروں کو بچالیا گیا۔ واردات منگل شام قریب 6:30 بجے پیش آئی تھی، مگر اس تعلق سے آج بدھ کو مرڈیشور پولس تھانہ میں شکایت درج کی گئی ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 13:24:21
راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیگاسس جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطہ 267 کے تحت سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور کئی دیگر ارکان نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 12:25:27
دو ہفتہ قبل نیشنل ہائی وے 63 کے اربیل گھاٹ علاقہ میں کئی جگہ زمین کھسکنے اور ملبہ سڑک پر گرنے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے مختلف مقامات سے سامان لاد کر آنے جانے والے ٹرکس اور ایندھن کے ٹینکرس سڑک کناے لمبی قطاریں لگا کر کھڑے رہنے پر مجبور ہوگئے تھے ۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 12:21:31
اپنے دوستوں کے ساتھ بنگلورو سے گوکرن ساحل پر سیاحت کے لئے آنے والا نوجوان سمندر میں تیرنے کے دوران تیز لہروں کی بھینٹ چڑھ اور پانی میں ڈوب کر فوت ہوگیا ۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 12:17:22
شام کی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کے شبہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے الال کے سابق رکن اسمبلی بی ایم عیدن ابّا کے بیٹے بی ایم باشاہ کے گھر پر صبح کی اولین ساعتوں میں چھاپہ مارا ۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 12:10:35
ہندوستانی خاتون مکہ باز لولینا بوگوہین عالمی چیمپین اور ترک مکہ باز بوسیناز سورمینیلی سے سیمی فائنل مقابلہ میں ہار گئی ہیں۔ لولینا کو 0-5 سے شکست ملی۔ اس ہار کے ساتھ ہی لولینا کی مہم ختم ہو گئی ہے۔ تاہم انہوں نے اب تک کی کارکردگی کے دم پر ہندوستان کو کانسی کا تمغہ دلا دیا ہے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:40:52
ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے (جیولن تھرو) کے مقابلہ میں اپنی مہم کا آغاز انتہائی شاندار طریقہ سے کیا ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 86.65 میٹر پر نیزہ پھینک کر فائنل میں مقام حاصل کیا۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 11:38:42
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بدھ کی صبح راجدھانی دہلی میں عصمت دری اور قتل کی شکار ہونے والی بچی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ملک کو شرمسار کر دینے والے اس واقعہ کا المناک پہلو یہ ہے کہ متاثرہ بچی کی لاش کو اہل خانہ کی مرضی کے بغیر نذر آتش کر دیا گیا۔ راہل گاندھی صبح کے وقت دہلی کینٹ علاقہ میں پہنچے جہاں 9 سال کی بچی کی کو مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy