Thu, 05 Aug 2021 00:11:59
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار آج سابق کانگریس صدر راہل گاندھی کے ساتھ اولڈ نانگل گاؤں کی 9 سالہ دلت بچی کی عصمت دری اور قتل معاملے میں متاثرہ فیملی سے ملے گئے تھے، جہاں انھوں نے ہلاک لڑکی کے والدین سے بات چیت کر کے ان کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 00:08:40
بہار میں کورونا انفیکشن کے اثر کو کم ہوتا دیکھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لاک ڈاؤن میں کئی طرح کی چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے بذریعہ ٹوئٹ بہار کو مزید اَن لاک کیے جانے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا انفیکشن میں کمی کو دیکھتے ہوئے مورخہ 7 اگست سے 25 اگست تک سبھی دکانوں کو ہفتہ واری بندی کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ نویں سے دسویں جماعت تک 7 اگست سے اور پہلی سے آٹھویں جماعت تک
View more
Thu, 05 Aug 2021 00:05:09
سماجوادی پارٹی رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے لیے لگاتار بری خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اترپردیش کے ضلع رامپور میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے ’انیمی پراپرٹی‘ کو جوہر یونیورسٹی کے احاطے میں شامل کرنے کے ایک معاملے میں اعظم خان کی ضمانت عرضی خارج کر دی ہے۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 00:02:04
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان کرشنا آبی تنازعہ کا نمٹارہ ثالثی کے ذریعے ہونے کا راستہ بدھ کے روز بند ہو گیا۔ اب اس معاملے کی سنوائی قانونی طور پر ہوگی جس میں چیف جسٹس این وی رمنا شامل نہیں ہوں گے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:57:50
ہندوستانی پہلوان روی کمار نے بدھ کے روز یہاں مردوں کے فری اسٹائل 57 کلو زمرے کے کشتی مقابلہ کے سیمی فائنل میں قزاکستان کے پہلوان نور سلام سنایاو کو ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ روی کمار اگر فائنل میں ہار بھی جاتے ہیں تو بھی وہ ہندوستان کے لئے چاندی کا تمغہ ضرور حاصل کر لیں گے۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:54:39
ایک طرف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کی وجہ سے کارروائی متاثر ہو رہی ہے، اور دوسری طرف یکے بعد دیگرے کئی بل ہنگامے کے درمیان ہی مودی حکومت نے پاس کروا لیے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:51:26
بہارکی راجدھانی پٹنہ واقع ’جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈے‘ پر بدھ کو ایک الیکٹرک بس سے کچل جانے کے سبب ایک ائیر لائن ملازم کی موت ہو گئی، جب کہ حادثے میں ایک دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مہلوک کی شناخت پرنس راج کی شکل میں ہوئی ہے جو انڈیگو ائیرلائنس کا ملازم تھا۔ اس حادثے میں اس کی دوست لونے زخمی ہو گئی اور فی الحال وہ راجدھانی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ ر
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:48:51
مدھیہ پردیش میں سیلاب کی صورت حال خوفناک بنی ہوئی ہے اور سات اضلاع کے ہزار سے زیادہ گاؤوں کا برا حال ہے۔ ریاست کی شیوپوری، دتیا، شیوپور، بھینڈ، گوالیار، گونا اور مرینہ ضلع کے 1225 گاؤوں میں تباہی کے منظر نظر آ رہے ہے۔ ان اضلاع میں اب تک 5800 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے، جبکہ تقریباً 1400 افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
View more
Wed, 04 Aug 2021 23:46:02
ہندوستان میں پرانے نوٹوں اور سکّوں کو فروخت کر پیسہ کمانے جیسی باتیں گزشتہ کچھ مہینوں میں زیادہ سننے کو ملی ہیں اور واٹس ایپ پر ایسی چیزیں تیزی کے ساتھ وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ اس درمیان آر بی آئی نے لوگوں کو انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy