Thu, 05 Aug 2021 12:00:28
ہاکی میں ہندوستان کے 41 سال بعد اولمپک تمغہ جینے پر ملک بھر میں خوش کا ماحول ہے، وہیں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹیم انڈیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:53:36
وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی کابینہ میں چکبالا پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر کے سدھاکر نے دوسری مرتبہ وزیر کے طور پر حلف لیا جس کی بدولت اسی ضلع سے دومرتبہ نمائندگی کرنے والے ایک وزیر کے طور پر ابھرے ہوئے ہیں۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:45:52
میسور وسٹی کارپوریشن کے کونسل ہال میں کارگزار مئیر انور بیگ کی صدارت میں میسور سٹی کارپوریشن کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں میسور ومیں کووِڈویکسین کی قلت کو لے کر کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دل (ایس) کے کارپوریٹروں کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:33:38
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو اسمبلی میں کہاکہ جن علاقوں میں ایک ہزار لوگوں میں سے دس سے زیادہ لوگ کورونا پازیٹیو ملیں گے ان علاقوں میں لاک ڈاون لگایا جائے گا۔محترمہ جارج نے کورونا وائرس کے موجودہ پروٹوکول میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون 1000کی آبادی والے علاقہ میں انفیکشن کے معاملات کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:26:37
بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے) کے چیرمین ایس آر وشواناتھ نے افسروں کو ہدایت دی کہ ناڈا پرابھو کیمپے گوڈا لے آؤٹ کی تعمیر کے لئے ز مین فراہم کرنے والے کسانوں کے فائلس ایک ماہ کے اندر مکمل کریں۔کیمپے گوڈا لے آؤٹ کے لئے جگہ فراہم کرنے والے کسانوں کے ساتھ طلب کر دہ اجلاس کے دوران وشواناتھ نے یہ ہدایت دی اور کہا کہ کسانوں کے فائلسن کی نکاسی میں تاخیر ہورہی ہے۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:22:49
فریڈم پارک سے قریب زیر تعمیر ہمہ منزلہ پارکنگ عمارت کے تعمیراتی کام ستمبر کے آخر تک مکمل کر نے بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا نے افسران کوہدایت دی۔
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:16:32
مرکزی حکومت نے بدھ کے روز کہا کہ دیگر اقلیتوں کو ہندوستانی شہریت دینے کیلئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) میں ترمیم کی کوئی تجویز نہیں ہے-
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:12:29
سپریم کورٹ نے شوہر اور بیوی کے درمیان ازدواجی تنازعہ کے ایک کیس کی سماعت کے دوران شوہر کو خبردار کیا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ عزت سے پیش آنے کے وعدے سے پیچھے نہ ہٹیں -
View more
Thu, 05 Aug 2021 11:08:18
کانگریس سمیت اپوزیشن کی 14پارٹیوں نے حکومت سے پارلیمانی جمہوریت کا احترام کرکے پارلیمنٹ میں ملکی مفاد سے متعلق مسائل پر بحث کروانے کی اپیل کی ہے -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy