Sat, 07 Aug 2021 12:24:08
ٹوکیو اولمپک کھیلوں 2020 میں خواتین میراتھن کینیائی رنرز کے نام رہی۔ سونے اور چاندی کے دونوں تمغے کینیا کو ملے۔ کینیائی میراتھن رنرز پیریز جیپچیرچیر نے گزشتہ روز یہاں میراتھن میں اپنے سیزن کے بہترین وقت کو دو گھنٹے 27 منٹ 20 سیکنڈ کے ساتھ سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، وہیں ان کی ہم وطن اور عالمی ریکارڈ یافتہ بریگیڈ کوسگی نے دو گھنٹے 27 منٹ 36 سیکنڈ کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا، لیکن وہ اپنے عالمی ریکا
View more
Sat, 07 Aug 2021 11:41:21
سپریم کورٹ نے دھن باد جج قتل کیس میں ججوں کی شکایات پر سی بی آئی کے رویہ پر ناراضگی ظاہر کی ہے- سپریم کورٹ نے کہا کہ اس ملک میں ایسے کئی کیس ہیں جن میں گینگسٹر / ہائی پروفائل لوگ ملوث ہیں -
View more
Sat, 07 Aug 2021 11:33:45
پیگاسس جاسوسی معاملہ اور زرعی قوانین کے خلاف اپوزیشن پارٹیاں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں مقامات پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی ہوئی اور حملہ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں -
View more
Sat, 07 Aug 2021 11:27:19
ریاست کرناٹک میں بڑھتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے حکومت نے رات کا کرفیو اورسرحدی اضلاع میں ویک اینڈ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج گائیڈ لائنس جاری کردئے ہیں - یہ تازہ گائیڈلائنس 16/ اگست تک ریاست بھر میں نافذ رہیں گے - ان تازہ گائیڈ لائنس کے مطابق ریاست بھر میں رات 9بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو نافذ رہے گا جس کا اطلاق آج رات سے ہوگیا ہے -
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:41:43
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھیں گے، اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھوں نے نریندر مودی کو خط لکھ کر ملاقات کے لیے وقت مانگا ہے۔ ملاقات کر کے وہ وزیر اعظم کو ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے تفصیل بتانا چاہتے ہیں اور اس سے پہنچنے والے فائدے سے بھی روشناس کرنا چاہتے ہیں۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:39:25
یوتھ کانگریس کے ذریعہ آج منعقد پارلیمنٹ گھیراؤ پروگرام میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو زوردار انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ پارلیمنٹ گھیراؤ پروگرام کے دوران اپنی تقریر میں راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اس ملک میں اگر کسی ایک ادارہ نے کورونا کے وقت لڑائی لڑی، عوام کی مدد کی، تو وہ یوتھ کانگریس تنظیم تھی۔‘‘
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:32:03
پیگاسس، پٹرول-ڈیزل، گیس سلنڈر کی آسمان چھو رہی قیمتوں اور مہنگائی کو لے کر کانگریس لگاتار مرکزی حکومت پر حملہ آور ہے۔ اس تعلق سے جمعرات کو یوتھ کانگریس نے مرکزی حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر کر مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس کارکنان بڑی تعداد میں رائے سینا روڈ پر ہاتھوں میں بینر اور پوسٹر لیے پہنچے۔ کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
View more
Fri, 06 Aug 2021 00:28:56
نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے پرامن جمہوری اور قانونی جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں پانچ اگست 2019 کی برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس ہیڈکوارٹرز نوائے صبح کمپلیکس میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy