Sat, 07 Aug 2021 23:52:57
اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان معاملہ کی دوبارہ تحقیقات کے تعلق سے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ گزشتہ دنوں جاری نوٹس کا تحریری جواب داخل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کفیل کے خلاف آکسیجن ٹریجڈی معاملہ میں 24 فروری 2020 کو دوبارہ شروع کی گئی جانچ کو واپس لے لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:49:35
پلوں کے گیٹ کھلونے سے سندھ اور سیپ ندی نے بھاری تباہی مچائی ہے، عالم یہ ہے کہ 3 دنوں میں 6 پُل بہہ چکے ہیں، جن میں سے 4 کو گزشتہ 10-11 سال پہلے ہی تعمیر کیا گیا تھا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاستی حکومت نے اس معاملہ میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے اس معاملہ میں اعلیٰ سطحی جانچ کے علاوہ جوابدہی بھی طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:46:03
ممبئی پولیس کے پاس آئے ایک گمنام فون کال نے پوری ریاست میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ پولیس کو ممبئی کے تین بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز فون کال آئے ہیں۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:41:29
گوا حکومت نے ریاست میں آنے والے لوگوں کے لیے نگیٹیو RT-PCR رپورٹ یا ویکسی نیشن کا مکمل سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ آنے والے تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:33:08
مفروضہ لو جہاد کا فتنہ کھڑا کرکے گجرات سرکار نے ۱۵؍جولائی کو ’’مذہبی آزادی ( ترمیم شدہ) ایکٹ 2021‘‘ نافذ کیا تھا ، اس کے بعد بہت سارے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:26:40
ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپک میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز قازقستان کے کھلاڑی دولت نیاز بیکوف کو 0-8 سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:23:34
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کے بعد بسوراج بومئی نے کایبنہ میں شامل 29 وزرا کو ان کے قلمدان سونپ دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بومئی نے فنانس کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہے، جبکہ اراگا گیانیندر کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:16:19
ٹوکیو اولمپک کے سولہویں دن ہندوستان کے اسٹار جیولن تھرووَر نیرج چوپڑا نے ملک کو فخر کرنے کا ایک ایسا موقع فراہم کرایا جسے تادیر یاد رکھا جائے گا۔
View more
Sat, 07 Aug 2021 23:04:58
ممنوعہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف این آئی اے نے جو تازہ کارروائی شروع کی ہے اس سلسلے میں کشمیر ، بنگلورو ، الال منگلورو کے بعد اس نے جمعہ کے دن بھٹکل میں چھاپہ مار کر تلاشیاں لینے کے بعد 23 سالہ جفری جوہر دامودی نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy