Mon, 09 Aug 2021 23:20:46
جانوروں کے لئے علاج و معالجہ اور طبی سہولت گھروں کے دروازے تک پہنچانے کے مقصد سے جنوبی کینرا میں 'پشُو سنجیونی' کے نام سے موبائل ایمبولینس کلینک شروع کی گئی ہے ۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 17:46:35
ر یاستی حکومت نے ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج کا پیر کو اعلان کیا ہے اور پرائمری و سیکنڈری وزیر تعلیم بی سی ناگیش کے مطابق 99.9 فیصد طلباء نے میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ امسال ریاست کرناٹک میں کووڈ کے چلتے دو دنوں کے اندر میٹرک کے امتحانات کو سمیٹا گیا تھا ۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 12:56:44
سبرامنیا کے ایک نجی اسکول میں پڑھانے والے ٹیچر گروراج کو پولیس نے نابالغ بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے اور دھمکی دینے کے الزام میں پوکسو ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:49:34
مُلکی کی رہنے والی جسٹس ممتاز کو اڈپی ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ کے طور پر نامزد کیا جس کے ساتھ وہ ڈسٹرکٹ میجسٹریٹ بننے والی ریاست کرناٹکا کی پہلی مسلم خاتون کا شرف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:31:14
ریاست کرناٹک میں 1،46،446 افراد کی کورونا جانچ کی گئی ۔ جن میں 1،598 افراد پازیٹیو رونما ہوئے ۔ اس طرح متاثرین کی تعداد 29،18،525 ہوگئی ہے، اور پازیٹیو معاملات کی شرح 09.1 فیصد ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:27:02
گجرات کے امریلی میں آج صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ امریلی میں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے سو رہے قریب دس مزدوروں کو کچل دیا اور خبر ہے کہ ان میں سے آٹھ غریب مزدور ہلاک ہو گئے ہیں باقی لوگوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:22:26
کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا ٹویٹر ہینڈل دہلی میں نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی واردات پر ان کی آواز بلند کرنے سبب ڈرا -دھمکا کر بلاک کروادیا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 11:19:29
بجلی ملازمین بجلی ترمیمی بل سے سخت ناراض ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ اس کو جلد بازی میں پارلیمنٹ میں پیش کر کے اسے منظور کرا لیا جائے۔ اگر یہ ترمیمی بل پارلیمنٹ میں منظور ہو جاتا ہے تو وہ دن دور نہیں جب کسانوں کی طرح بجلی ملازمین بھی مکمل ہڑتال پر چلے جائیں اور حکومت کے لئے ایک اور پریشانی کھڑی ہو جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy