Tue, 10 Aug 2021 00:07:18
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہیں، لیکن بہار میں ان کے ساتھ حکومت میں شامل بی جے پی کے کئی لیڈروں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔
View more
Tue, 10 Aug 2021 00:02:29
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے تریپورہ میں ابھشیک بنرجی کی زندگی کو خطر ہ ہونے کا شبہ کا ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سخت تنقید کی اور کہا کہ ان کے اشارے پر ہی تریپورہ میں بی جے پی کے لوگ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:59:33
کانگریس نے پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل کو بلاک کرنے کو آزادیٔ اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر انڈیا نے حکومت کے کہنے پر جانبدارانہ انداز میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے حکم پر راہل گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ عارضی طور پر بلاک کیا گیا ہے اور ٹوئٹر انڈیا کا یہ اقدام اظہار رائے کی آزادی کی خل
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:56:27
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی شناخت کرنے سے متعلق بل کا ان کی پارٹی حمایت کرتی ہے مگر مرکز کو سرکاری نوکریوں میں اس سماج کے لئے خالی اسامیوں کو بھرنے کی سمت میں قدم اٹھانے ہوں گے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:54:06
اپوزیشن پارٹیوں نے پیر کے روز او بی سی بل میں آئینی ترمیم کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا، جسے لوک سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔ پندرہ اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے کے دفتر میں میٹنگ کی جہاں یہ فیصلہ لیا گیا۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:50:50
کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل اور پوسٹ ویکسنیشن ڈاٹا کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے اس نوٹس کے ذریعہ جواب مانگا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:48:27
اترپردیش حکومت نے آج 14 آئی پی ایس افسران کے تبادلہ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ آفیشیل ذرائع نے پیر کو بتایا کہ گورکھپور کے سینئر پولیس افسر ایس ایس پی دینش کمار پی کا تبادلہ پیلی بھیت کے ایس پی کے طور پر کیا گیا ہے جبکہ بلیا کے موجودہ ایس پی وپن ٹانڈا کو گورکھپور ایس ایس پی بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ٹانڈا کے مقام پر ڈی جی پی ہیڈکوارٹر پر تعینات ایس پی راج کرن نیر کو بلیا بھیجا گیا ہے۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:46:14
جنوبی ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں پیر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹ پیر کو سہ پہر کے وقت لال چوک علاقے میں واقع بی جے پی لیڈر و سرپنچ غلام رسول ڈار ساکن ریڈونی کولگام کی عارضی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
View more
Mon, 09 Aug 2021 23:43:03
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانپور دیہات میں فصل بربادی کے بعد پریشان کسان کی خودکشی کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کسا ن اس ملک کی روح ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy