Sat, 24 Jul 2021 12:19:04
مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے ذمہ داران پر مشتمل ایک وفد نے 13 جولائی2021 بروز منگل ضلع کے ڈپٹی کمشنر مسٹر ملئی مہیلن سے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کی اور شہر کے چند اہم مسائل کے حل کی طرف ان کی توجہ مبذول کروائی ۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 11:49:06
ریاست میں پہلی بار حکومت کی جانب سے روپ وے کی تعمیر کا کام یہاں نندی ہلز پر کیا جارہا ہے اور یہاں مختلف محکموں کے زیر نگرانی چل رہے نندی ہلزکواب مکمل طور پر ایک ہی محکمہ ٹورزم کے سپرد کردیا گیا ہے۔ یہاں کی ترقی کے کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے سیاحت و ماحولیات سی پی یوگیشور نے کہی۔
View more
Sat, 24 Jul 2021 11:29:35
کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ڈیڑھ سال سے بند پڑے پرائمری اسکولوں کو کھول دینے کے لئے ریاستی حکومت کو ماہرین کی کمیٹی نے سفارش کردی ہے اور کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے مرحلہ کی شروعات پرائمری اسکولوں سے ہی کی جائے۔ اس سلسلہ میں ماہرین کی کمیٹی نے حکومت کو جو رپورٹ پیش کی ہے اس میں اس بات کی سفارش کی گئی ہے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:29:38
سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ تین دہائی قبل ملک کے سامنے جو معاشی بحران تھا، اسی کے سبب شروع ہوئے لبرلائزیشن کے عمل کے بعد ملک نے قابل افتخار معاشی ترقی حاصل کی، لیکن آنے والے وقت، زیادہ سخت ہے لہٰذا یہ وقت خوشی اور جشن کا نہیں، بلکہ سامنے کھڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود احتسابی کا ہے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:27:02
کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں مظاہرہ کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔ حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے جمع ہوکر نعرے بازی کرتے ہوئے اس حساس معاملہ کی تفتیش کرانے کا مطالبہ کیا۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:20:01
کانگریس نے حکومت سے پیگاسس جاسوسی اسکینڈل پر ایک اور سوال پوچھا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ اس واقعہ سے تمام انکشافات ہو رہے ہیں اور اب تک حکومت نے واضح جواب نہیں دیا ہے کہ اس نے پیگاسس سافٹ ویئر خریدا ہے یا نہیں۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:16:47
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر پیگاسس جاسوسی معاملہ کے حوالہ سے زبردست حملہ بولا اور کہا کہ پیگاسس اسرائیل کا ایک ہتھیار ہے جس کا استعمال ہندوستانی جمہوریت اور اداروں کے خلاف کیا گیا۔ لہذا امت شاہ کو استعفیٰ پیش کرنا چاہیے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:07:54
ایک شخص کو شراب کے نشے میں مدہوش کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا معاملہ ثابت ہونے پر چیف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ کے جج سبرامنیا نے دو ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 21:03:49
نیشنل ہائی وے 75 پر سکلیشپور کے ڈونیگال علاقے میں ایک دن پہلے لگاتار برسات کی وجہ سے زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا تھا اور آج نیشنل ہائی وے 73 پر واقع چارمڈی گھاٹ کے 6 گھماو پر زمین کھسک گئی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy