Fri, 23 Jul 2021 00:52:31
ہندوستان میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعے حزب اختلاف کے لیڈران اور صحافیوں کی جاسوسی کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ایڈووکیٹ منوہر لال شرما نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:42:17
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے کسانوں کو لے کر مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کسانوں کا موازنہ موالیوں سے کردیا جس پر سیاست گرماگئی ہے اور احتجاجی کسانوں سمیت عوام میں بھی سخت ناراضگی ظاہر کی جارہی ہے۔ میناکشی لیکھی نے موالی کہنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ کسان جس طرح احتجاج کررہے ہیں، اس طرح احتجاج کرنا جرم ہے انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ ایسی چیزوں کو ہوا دے
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:22:08
پیگاسس جاسوسی معاملے کو لے کر جموں میں کانگریس کارکنان نے جم کراحتجاج کیا جس کے دوران سکریٹریٹ کے گھیراؤ کی بھی کوشش کی گئی مگر اس دوران کانگریس کارکنان اور پولیس کے مابین زبردست ہاتھا پائی ہوئی۔
View more
Fri, 23 Jul 2021 00:05:15
ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کارروائی کے دوران انفارمیشن ٹکنالوجی اور مواصلات وزیر اشوینی وشنو کے ہاتھوں سے کاغذ چھین لیا اور اسے ہوا میں پھینک دیا۔ وشنو اس وقت ایوان بالا میں پیگاسس سافٹ ویئر کے ذریعہ ہندوستانیوں کی جاسوسی سے متعلقہ خبریں اور اس معاملے میں حزب اختلاف کے الزامات پر بیان دے رہے تھے۔
View more
Thu, 22 Jul 2021 23:37:31
پتور سے منگلورو آرہی ایک پرائیویٹ بس کے ڈرائیور کا بلڈ پریشر اچانک ڈاون ہوگیا جس کی وجہ سے وہ اسٹیرنگ وھیل پر ہی بے ہوش ہوگیا، مگر اس نے اپنی حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے لاکر بریک لگائے جس کی وجہ سے تمام مسافر ایک بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئے ۔
View more
Thu, 22 Jul 2021 23:20:50
تین دن پہلے شہر کے ایک شیئر ڈیلر کو اغواء کرنے اور اسے لوٹنے کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمین گرفتار کرلیا ہے جو کہ ہندو جاگرن ویدیکے اراکین ہیں۔
View more
Thu, 22 Jul 2021 21:12:01
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا نے باتوں باتوں میں اشارہ دیا ہے کہ وہ 26 جولائی کو مرکزی قیادت کے حکم پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ میڈیا میں آرہی خبروں کے مطابق یدیورپا کے 16 جولائی کے دہلی دورے نے کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ ابھی کچھ عرصے سے ، اس معاملے پر بات چیت کا دور چل رہا ہے۔ 78 سالہ یدیورپا اور اس کا بیٹا وجیندر گذشتہ ہفتے دہلی پہنچے تھے۔ دہلی میں
View more
Thu, 22 Jul 2021 18:59:52
کووڈ کی دوسری لہر کچھ تھم تو گئی ہے مگر عوام کے اندر تیسری لہر کا خوف اور ویکسین نہ ملنے کی وجہ سے دہشت کا ماحول بنتا جارہا ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کا ویکسینیشن کرنے کا بھروسہ دلایا گیا تھا ۔ لیکن فرسٹ ڈوز کی بات تو دور، فی الحال پہلا ڈوز لے کر متعینہ 84 دن کا وقفہ گزر جانے کے باوجود لوگوں کو سیکینڈ ڈوز دینے کے لئے سرکاری اسپتالوں اور مراکز میں ویکیسین مناس
View more
Thu, 22 Jul 2021 17:58:08
ملک کامعروف ہندی میڈیا دینک بھاسکر کے ملک کے مختلف شہروں کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس نے ایک ساتھ چھاپہ ماری کے ساتھ ساتھ اُترپردیش کے ایک مقامی نیوز چینل بھارت سماچار پر بھی چھاپے مارے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات صبح دیش بھر کے میڈیا گروپ دینک بھاسکر کے دفاتر میں چھاپے مارے گئے ہیں جس میں دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹرا کے آفسوں کی تلاشی لی گئی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy