Wed, 21 Jul 2021 01:34:52
ان دنوں دنیا بھر کی بڑی شخصیتوں کی جاسوسی کئے جانے کا ہنگامہ جاری ہے مگر اس دوران معروف نیوز پورٹل دی وائر نے اس بات کا حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ 2019 کے دوران کرناٹک کی کانگریس جنتا دل (ایس ) مخلوط حکومت کو گرانے کے لئے جے پی کی مرکزی قیادت نے جاسوسی سافٹ ویر پیگاسس کا سہارا لیا تھا۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 23:39:52
گھاس چرنے کےلئے چھوڑی گئی گائے کو ذبح کرکے گوشت چوری کرنے کی کوشش کے دوران گائے کے مالک کو آتا دیکھ کر ملزم اسکوٹر پر سوار ہوکر فرار ہونے کی واردات ساگر روڈ سے آگے ماروکیری۔ کوٹاکھنڈ کراس کے قریب منگل کی شام کو پیش آئی ہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 21:23:07
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ابھی جاسوسی معاملہ ہی ہنگامہ کا باعث بنا ہوا ہے جبکہ کورونا بحران، کسان تحریک، مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول-ڈیزل کے دام، چین اور رافیل جیسے معاملے ابھی باقی ہیں۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 21:03:07
خطبہ ٔحج میں ا مام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے وبائی امراض سے متعلق احکام ِ نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ جہاں طاعون پھیلاہووہاں کے لوگ دوسرے علاقے میں نہ جائیں اور دوسرے علاقے کے لوگ اس علاقے میں نہ آئیں۔انہوں نے عالمی وبا کے اس دور میں وبائی امراض سے متعلق احکام نبوی ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 20:40:16
پیگاسس اسپائی ویر کی جاسوسی لسٹ میں شامل ناموں کا سلسلہ لمبا ہوتا جارہا ہے، میڈیا میں آئی رپورٹوں کے مطابق اس لسٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور مشہور انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور سمیت دو مرکز ی وزراء کے نام بھی شامل ہیں، جبکہ ملک کے اہم صحافی بھی نشانے پر ہیں۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 20:32:33
دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے آج دہلی فسادات کے پہلے معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے فسادات اور لوٹ مار کے ملزم سریش عرف بھٹورا کو بری کردیا ہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 19:03:25
پیر کو ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات میں بھٹکل تعلقہ کے 12 امتحانی مراکز میں 2492 طلبہ امتحان میں شریک ہوئے جبکہ 8 طلبہ غیر حاضر رہے۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 18:47:18
مرکز تحفظ اسلام ہند کے زیر اہتمام گزشتہ ایک ہفتے سے جاری عظیم الشان آن لائن ہفت روزہ کانفرنس بسلسلہ عشرۂ ذی الحجہ و قربانی کی اختتامی نشست کل پیر کی رات منعقد ہوئی۔ جسکی صدارت عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت، دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب مدظلہ نے فرمائی۔
View more
Tue, 20 Jul 2021 18:23:31
بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت پورے ملک میں کل بدھ 21 جولائی کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی، البتہ سعودی عربیہ، متحدہ عرب امارات، عمان، کویت اور گلف کے دیگر ملکوں سمیت دیگر مختلف ممالک میں آج منگل کو ہی عید منائی جارہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy