Thu, 19 May 2022 11:09:55
سری لنکا نے بدھ کے روز کہا کہ پٹرول سے لدا جہاز تقریباً دو ماہ سے اس کے ساحل پر کھڑا ہے لیکن اس کے پاس ادائیگی کے لیے غیر ملکی کرنسی نہیں ہے۔ سری لنکا نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایندھن کے لیے قطار میں کھڑے ہو کر انتظار نہ کریں۔ تاہم سری لنکا کی حکومت نے کہا کہ ملک کے پاس ڈیزل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 11:07:42
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کے مجرم اے جی پیراریولن کی رہائی کے فیصلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کانگریس نے اس کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتل کی رہائی نے کروڑوں ہندوستانیوں کی روح کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 02:23:26
سری لنکا میں جاری معاشی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اب باقاعدہ طور پر پیٹرول ختم ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 02:09:13
پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل جو گزشتہ دو مہینوں سے بی جے پی لیڈران کے رابطے میں تھے، اج کانگریس کی بنیادی ممبرشپ سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
View more
Wed, 18 May 2022 19:36:23
بھٹکل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ پروفیشنل (BEAM Pro) کی طرف سے بھٹکل جالی بیچ پر انجمن کے پی یو سی سائنس طلبہ کے لئے کیرئیر کونسلنگ کا پروگرام منعقد ہوا جس میں طلبہ کو آگے کی تعلیم کے تعلق سے مفید معلومات فراہم کی گئی۔
View more
Wed, 18 May 2022 18:23:00
محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقہ کے لئے 18 سے 19 مئی کی صبح تک ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور ضلع میں بھاری برسات کے امکانات کو دیکھتے ہوئے ضلع کے ساحل پر آنے والے سیاحوں کو چوکنا رہنے کی تاکیدی ہدایت جاری کی ہے ۔
View more
Wed, 18 May 2022 18:15:01
اتی کرم داروں کے ہائی کورٹ وکیل ایڈوکیٹ دتّا تریہ نائک نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی قانون کی آڑ میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ کی طرف سے غریب اتی کرم داروں پر جو زیادتیاں اور غیر قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں ان پر روک لگنی چاہیے ۔
View more
Tue, 17 May 2022 20:10:45
اُترپردیش کی وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد کا سروے اور پھر تالاب کے فوارے والے پتھر کو شیولنگ قرار دے کر میڈیا ٹرائیل چلانے پھر نچلی عدالت کا ضلع انتظامیہ کو متعلقہ جگہ کو سیل کرنے کا حکم دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بھٹکل میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے پرانے تحصیلدار دفتر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں یوگی سرکار اور مرکز کی
View more
Tue, 17 May 2022 19:17:51
انجمن حامئی مسلمین کے تحت چلنے والے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کے میکانیکل انجینئرینگ شعبہ میں تجدید شدہ کمپیوٹر لیاب کا افتتاح آوز گروپ آف کمپنیز کے چیرمین اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy