Thu, 19 May 2022 13:17:27
دہلی کے لیفٹیننٹ انل نے بدھ کے روز اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیجل نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا۔
View more
Thu, 19 May 2022 13:08:23
ہندوستان میں مساجد پر ہندوتوا تنظیموں کے دعووں کی تعداد لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ نیا دعویٰ دہلی کی تاریخی جامع مسجد پر کیا گیا ہے اور مسجد کے نیچے کھدائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ مطالبہ ہندو مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکرپانی کی طرف سے کیا گیا ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جامع مسجد کے نیچے ہندو دیوی-دیوتاؤں کی مورتیاں ہیں۔ اس سلسلے میں سوامی چکرپانی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت
View more
Thu, 19 May 2022 12:59:03
وارانسی کی گیان واپی مسجد اور متھرا کی شاہی عیدگاہ سے متعلق جاری تنازعہ کے درمیان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے 17 مئی کی شب ایک انتہائی اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہا کہ ’’مسلمان مسجد کی بے ادبی قطعی برداشت نہیں کر سکتے۔ فرقہ وارانہ طاقتیں غلط حرکتیں کر رہی ہیں اور عدالتیں بھی متاثرین کو مایوس کر رہی ہیں۔‘‘ میٹنگ کے دوران ’پلیسز آف وَرشپ ایکٹ 1998‘ کے مطالعہ کے لیے
View more
Thu, 19 May 2022 12:51:11
کرناٹک ریاستی الیکشن کمیشن نے کرناٹک ہائی کورٹ کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے اس کے اختیارات چھین لیے جس سے وہ سپریم کورٹ کے احکام پر ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایتوں کے انتخابات کروانے سے قاصر ہے۔ جسٹس ایس جی پنڈت اور جسٹس ایم جی اوما کی تعطیلات ڈیویژن بنچ نے آج الیکشن کمیشن کی عرضی کی سماعت کی۔
View more
Thu, 19 May 2022 12:47:13
کرناٹک میں اسکولی نصاب کی ایک کتاب سے بھگت سنگھ کے بارے میں سبق کو حذف کیے جانے پر بی جے پی حکومت کو نشانہئ تنقید بناتے ہوئے چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ یہ عظیم مجاہد آزادی کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی توہین ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 12:00:40
گورنر تھاورچند گہلوت نے انسداد تبدیلی مذہب بل2021 کے آرڈننس کو منظوری دے دی۔ بل کو ریاستی اسمبلی میں گزشتہ سال دسمبر میں منظور کیا گیا تھا لیکن یہ کونسل میں زیرالتواء ہے جہاں حکمراں بی جے پی اکثریت سے محروم ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 11:49:42
گرج وچمک اور تیزہواؤں کے ساتھ کل شام ہو ئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں،انڈر پاس،جنکشن میں کافی زیادہ مقدار میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے دو پہیہ والی گاڑیاں اور کاریں اور آٹو رکشاء ڈوب گئے۔موسلادھار بارش کی وجہ سے جہاں شہریوں کو شدید گرمی سے راحت ملی وہیں کئی علاقوں،سڑکوں اور شہریوں کے مکانات اور دکانوں میں پانی داخل ہو نے سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔شدید ہواؤں،گرج
View more
Thu, 19 May 2022 11:44:26
ریاستی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے بتایا کہ حکومت کے متعلق سافٹ ویئرز میں ٹمپلیٹ کنڑا زبان میں رہنے کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ یہاں محکمہ انتظامیہ سدھار وعملہ (ای +انتظامیہ) کی جانب سے کنڑا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد ای۔
View more
Thu, 19 May 2022 11:22:13
کیرالہ میں 19 مئی کو الگ الگ مقامات پر بہت بھاری (24 گھنٹے میں 12-20 سینٹی میٹر) سے بہت زیادہ بھاری (24 گھنٹے میں 7-11 سینٹی میٹر) بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی کچھ دیگر مقامات پر بہت بھاری (24 گھنٹوں میں 20 سینٹی میٹر) بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy