Thu, 19 May 2022 21:41:58
سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے زمین پر قبضے اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔
View more
Thu, 19 May 2022 21:39:07
اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک مقامی عدالت نے کرشن جنم بھومی پر مبینہ طور سے تعمیر شاہی عیدگاہ (مسجد) کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والی عرضی کو سنوائی کے لئے جمعرات کو منظور کرلیا۔ ڈسٹرکٹ وسیشن جج راجیو بھارتی نے متھرا واقع کرشن جنم بھومی پر مبینہ طور سے تعمیر عیدگاہ کو ہٹانے سے متعلقہ عرضی کو منظور کرلیا۔
View more
Thu, 19 May 2022 21:34:51
کرشن جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ کو لے کر مختلف عدالتوں میں داخل عرضیوں کے مدنظر اتر پردیش پولیس نے آٹھ اضلاع میں اپنی یونٹس کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ عرضی دہندگان نے شہر میں شری کرشن مندر احاطہ کے پاس واقع مسجد میں مسلمانوں کی موجودگی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 21:29:42
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملہ سے جلد ہی عالمی غذائی بحران پیدا ہو سکتا ہے جو سالوں تک بنا رہ سکتا ہے۔ جنرل سکریٹری انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ بڑھتی قیمتوں کے سبب غریب ممالک میں جنگ نے غذائی بحران کو بڑھا دیا ہے۔
View more
Thu, 19 May 2022 21:15:08
کولور کے جڈکال اور موڈورو گرام پنچایت میں بڑھتے ہوئے ڈینگی بخار کے معاملات کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو 10 دنوں کی احتیاطی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
View more
Thu, 19 May 2022 20:55:48
بھٹکل سمیت پورے ساحلی کرناٹکا میں دوپہر سے شام تک موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے عام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ کچھ دیر کے لئے تیز پھر ہلکی بارش، مگر تسلسل سے گرنے کی وجہ سے بھٹکل میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بھٹکل شمس الدین روڈ، ساگر روڈ سمیت انسپکشن بنگلہ کے باہر، رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے سمیت اولڈ بس اسٹائنڈ کے قریب مین روڈ اور ماری کٹہ کی پوری سڑک بارش کے دوران تالاب
View more
Thu, 19 May 2022 19:30:31
اس بار ایس ایس ایل سی میں بھٹکل تعلقہ کی کامیابی کا اوسط 85.91 فیصد درج کیا گیا جبکہ تین سرکاری اسکولوں سمیت تعلقہ کے چھ اسکولوں نے سو فیصد نتائج درج کئے، ہر بار کی طرح اس بار بھی لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کا پرفارمینس کافی بہتر رہا اور سرکاری اسکولوں نے بھی شاندار کامیابی درج کرائی۔افسوس کی بات یہ رہی کہ اس بار کوئی بھی مسلم اسکول سو فیصد نتائج حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
View more
Thu, 19 May 2022 19:13:13
ایس ایس ایل سی22-2021 کے تعلیمی سال کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے، اس وفعہ جملہ 85.63 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں، ان میں دیہی علاقوں کے طلباء سر فہرست ہیں۔
View more
Thu, 19 May 2022 18:59:32
آج جنوبی کینرا کے پورے ضلع میں موسلا دھار برسات کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راجیندرا کے وی نے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر تمام سرکاری ، امدادی ، غیر امدادی اسکولوں کے لئے چھٹی کا اعلان کر دیا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy