Thu, 29 Sep 2022 11:30:39
سمنہلی فلائی اوور پر سلیب کے کھسکنے کی وجہ سے اس فلائی اوور پر گاڑیوں کی آمد ورفت پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس دوران اس کی مکمل جانچ کے لئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) نے انفرس پورٹ نامی کمپنی کو وذمہ داری سونپتے ہو ئے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 11:22:19
حقیقی جہد کاروں کی ویدیکے نے بی بی ایم پی کے چیف کمشنر تشار گری ناتھ کے خلاف لوک آیکتہ میں شکایت درج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہے تشار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:55:02
جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام ربیع الاول کے اس مقدس ماہ میں 10روزہ ”آؤ پیغام نبیؐ عام کریں“ کے عنوان پر ریاستی سطح کی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔اس سلسلہ میں اخباری کانفرنس کے دوران تفصیلات پیش کر تے ہو ئے حلقہ کرناٹک کے سکریٹری مولانا وحیدالدین خان عمری مدنی نے بتایا کہ اس مبارک مہینہ میں حضرت محمد ؐکی زندگی اور پیغام کولوگوں تک پہنچانے کا ایک بہترین موقع ہوتا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ دور حاضر ہیں آ
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:39:55
ارشدیپ سنگھ (32/3) سنگھ کی مہلک گیندبازی کے بعد سوریہ کمار یادو (50 ناٹ آؤٹ) اور لوکیش راہل (51 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بدھ کے روز پہلے ٹی- 20 میچ میں جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے سامنے 20 اوورز میں 107 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے ٹیم انڈیا نے 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:36:27
الہ آباد ہائی کورٹ نے وارانسی کی ایک عدالت کے گیانواپی مسجد کا اے ایس آئی سروے کرانے کے حکم پر لگی روک میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جسٹس پرکاش پاڈیا نے معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:32:55
اتراکھنڈ کے رشی کیش کی رہنے والی انکیتا بھنڈاری قتل واقعہ کے ملزمین پلکت آریہ، انکت اور سوربھ بھاسکر کی عدالت میں پیروی کرنے سے کوٹ دوار کے وکلا نے انکار کر دیا ہے۔ ک
View more
Thu, 29 Sep 2022 10:30:13
ایران کے ایک قانون ساز نے مہسا امینی کی موت کے خلاف برہنہ سر احتجاج کرنے والی خواتین کو ''فسادی'' قرار دیا اور کہا ہے جو ایسا کر رہی ہیں، وہ ''خود کی جسم فروشی کے لیے نکلی ہیں۔''
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:49:11
مودی حکومت کی جانب سے 2016 میں نافذ کی گئی نوٹ بندی کے آئینی جواز کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر سپریم کورٹ میں پانچ ججوں کی آئینی بنچ میں 12 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ نوٹ بندی کے خلاف عرضیوں پر سپریم کورٹ نے سوال کیا ہے کہ اب اس معاملے میں کیا باقی ہے؟ کیا اس معاملے کی جانچ کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا یہ معاملہ بے اثر تو نہیں ہو گیا؟ کیا یہ مسئلہ اب صرف علمی تو نہیں رہ گیا؟
View more
Wed, 28 Sep 2022 21:46:12
اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں آج صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق، جب کہ 25 زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لکھیم پور کھیری ضلع کے عیسی نگر تھانہ علاقے کی کھماریا پولیس چوکی کے نزدیک شاردا ندی کے پل پر درجنوں مسافروں سے بھری ایک نجی بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy