Wed, 28 Sep 2022 11:09:56
بہار کی نتیش حکومت روزگار کے محاذ پر لگاتار اہم اقدام کر ریاست میں بے روزگاری دوری کرنے کی کوشش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ محکمہ صحت کے بعد اب ریاستی حکومت نے ریونیو و اراضی اصلاح محکمہ میں 7595 عہدوں پر تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل جیل ارول اور سَب-جیل پالی گنج میں 200 اور وقف ٹریبونل میں ڈرائیور کے ایک عہدہ پر بھی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 11:05:18
وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پہلے مدھیہ پردیش کے کونو زولوجیکل گارڈن میں نامیبیا سے لائے گئے 8 چیتوں کو چھوڑنے اور اب چیتوں کے نام کا مشورہ دینے کے لیے ایک مقابلے کے اعلان پر انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے طنز کسا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 11:00:13
اتراکھنڈ کے رشی کیش میں ایک ریسورٹ کی رسپشنسٹ انکتا بھنڈاری کے قتل کے بعد لوگوں میں پیدا غصے کو دیکھتے ہوئے اہم ملزم اور بی جے پی لیڈر کے بیٹے پلکت آریہ کا پورا کنبہ ہریدوار سے کہیں غائب ہو گیا ہے۔ دراصل ہریدوار میں بھی لوگ لگاتار ان کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور ملزمین کی پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 10:54:07
بہار میں جنتا دل یو (جے ڈی یو) نے مرکز کی مودی حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے لیے بلاک سطح پر ’الرٹنیس اینڈ اویئرنیس‘ مارچ شروع کیا ہے۔ منگل کے روز پٹنہ میں جے ڈی یو صدر للن سنگھ، ایم ایل سی نیرج کمار، ریاستی صدر امیش کشواہا اور دیگر پارٹی لیڈران نے پٹنہ ہائی کورٹ میں بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ سے مارچ شروع کیا اور گاندھی میدان میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر اس کا اختتام کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 10:50:58
دہلی خاتون کمیشن (ڈی سی ڈبلیو) کی سربراہ سواتی مالیوال نے منگل کے روز کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی شکایت پر ٹوئٹر اور دہلی پولیس دونوں کے افسران سے ملے جواب ادھورے ہیں اور غیر اطمینان بخش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن اس سے مطمئن نہیں ہے۔ کمیشن نے ایک بار پھر انھیں مناسب جواب داخل کرنے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 10:38:38
بھارت جوڑو یاترا میں آج کا دن بہت خاص رہا کیونکہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں 27 ستمبر کے دن بھارت پدیاتریوں کے اٹھے ہر قدم کو بچیوں و خواتین پر ہو رہے مظالم کے خلاف قرار دیا گیا۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 21:11:07
مرکز کی مودی حکومت نے بلیک منی پر قدغن لگانے کے مقصد سے 2016 میں نوٹ بندی ضرور کی، لیکن اس مقصد میں کامیابی قطعاً ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے نوٹ بندی کے وقت بھی مرکز کے اس فیصلے پر سوالیہ نشان لگایا تھا،
View more
Tue, 27 Sep 2022 21:03:57
انڈین نیشنل کانگریس نے ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی کرنسی کی لگاتار گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 20:56:04
پچھلے 10 سالوں میں ہندوستان میں عام زرخیزی کی شرح (جی ایف آر) میں 20 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔ اس کا انکشاف حال ہی میں جاری کردہ سیمپل رجسٹریشن سسٹم (ایس آر ایس) ڈیٹا 2020 میں ہوا ہے۔ جی ایف آر سے مراد 15-49 سال کی عمر کے گروپ میں ایک سال میں فی 1000 خواتین پر پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد سے ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy