Thu, 29 Sep 2022 18:47:41
کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں پیغمبرﷺ پر تحریری مقابلہ منعقد کرنے پر سری رام سینا نے ہنگامہ کھڑا کردیا جس کے نتیجے میں انتظامیہ کی طرف سے اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو معطل کرنا پڑا۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 18:38:59
گھر ، محلے اور سیاحتی مراکز کو کچرے سے پاک رکھنے کے مقصد سے مہم چلانے والی 'انڈین سوچّھتا لیگ' کے تحت انجمن نور مونٹیسری، انجمن نور پرائمری اینڈ ہائر پرائمری اسکول کے طلبہ نے بھٹکل ٹاون میونسپل کاونسل کے اشتراک سے شہر میں ریلی کا اہتمام کیا ۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 13:17:46
بھٹکل اربن کو آپریٹیو بینک کے مینجر جناب جعفر علی شیخ نے وضاحت کی ہے کہ ریزرو بینک کی ہدایت پر صرف Unsecured لون کو بند کیا گیا ہے، البتہ بینک کی طرف سے ہاوسنگ لون، وھیکل لون اور اس طرح کے دیگر Secured لون دینے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام Surety کے ساتھ لون کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور لون حاصل کرسکتے ہیں۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:57:27
کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے گزشتہ سال تین زرعی قوانین پر ایک سال سے زیادہ طویل احتجاج کو دوبارہ شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر 2020 کو دہلی کی سرحد پر تحریک شروع ہوئی۔ اس کے بعد حکومت نے احتجاج کے اختتام پر جو وعدے کیے تھے ان میں سے کوئی بھی وعدہ اب تک پورا نہیں کیا گیا۔ ایسے میں کسان کو دوبارہ تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:53:00
مرکزی وزارت داخلہ نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے وابستہ تنظیموں پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں 5 سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کارروائی کے بعد اب تنظیم کے سوشل میڈیا کھاتوں پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:40:38
ملالی مسجد کی آراستگی کے کام کے تعلق سے پیش کئے گئے اعتراضات اور عرضیوں پر سماعت کے بعد منگلورو کی ایک عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور 17 اکتوبر کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:30:19
سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خواتین کو اسقاط حمل کا حق حاصل ہے، خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ تمام خواتین محفوظ اور قانونی اسقاط حمل کی حقدار ہیں۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:15:35
تعلقہ کے شرالی چیک پوسٹ کے قریب نیشنل ہائی وے پر دو بائکوں کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک بائک سوار ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا بائک سوار شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی بائک سوار کو بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 12:01:11
مرکزی حکومت کی طرف سے پی ایف آئی اور اس سے متعلقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائے جانے کے بعد اگلی کارروائی کرتے ہوئے منگلورو پولیس نے مختلف مقامات پر واقع پی ایف آئی اور سی ایف آئی کےدفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کے مہم دوران مختلف دستاویزات کو ضبط کرتے ہوئے ان دفاتر پر مہر بند تالے لگائے گئے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy