Sat, 01 Oct 2022 20:55:16
جرمنی کی معروف لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز بینز نے پہلی میک ان انڈیا مرسڈیز بینز ای کیو ایس 580 الیکٹرک سیلون کار کو ہندوستانی بازار میں متعارف کرا دیا۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے جمعہ کے روز جرمن پریمیم کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز سے کہا کہ وہ مقامی طور پر مزید کاریں تیار کرے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:46:15
اتر پردیش کی روڈویز بسوں میں جلد ہی کیش لیس ٹکٹ دستیاب ہوگا۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ای ٹکٹنگ کا نظام ریاست بھر میں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 20:42:36
دہلی ہائی کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر ستیندر جین کو جھٹکا دیا ہے۔ عدالت نے ستیندر جین کی اس عرضی کو خارج کر دیا ہے جس میں انھوں نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ سے جڑے معاملے کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے ذیلی عدالت کے حکم کو چیلنج پیش کیا تھا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 16:58:34
حالیہ اسمبلی سیشن کے دوران جنگل واسیوں اور اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے کوئی مثبت اقدام نہ کیے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے صدر رویندرا نائک نے اعلان کیا ہے کہ کل گاندھی جینتی کے موقع پر سرسی میں واقع اسمبلی اسپیکر وشویشورا ہیگڈے کاگیری کی رہائش گاہ پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 16:55:59
سی برڈ منصوبے کے لئے نجی ملکیت والی زمین سرکاری تحویل میں لینے کے بعد پوری طرح معاوضہ ادا نہ کرنے پر معاملہ عدالت میں پہنچا تھا جہاں سے اضافی معاوضہ ادا کرنے کا حکم صادر ہوا تھا ۔ مگر تحویل اراضی افسر کی حیثیت اسسٹنٹ کمشنر اس حکم کی تعمیل نہیں کی تو عدالت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی کار سمیت دفتری ساز و سامان کو ضبط کیا گیا ۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 16:46:06
پی ایف آئی پر ملک گیر چھاپہ ماری کے موقع پر منگلورو اور اطراف میں احتیاطی طور پر حراست میں لیے گئے پی ایف آئی کے 14 لیڈروں اور کارکنان سمیت سرسی کے تین کارکنان، گنگاوتی سے پی ایف آئی کے ریاستی صدر، کورگ سے تعلق رکھنے والے ریاستی جنرل سکریٹری اور کنداپور کے لیڈران کو بھی ضمانت پر رہا کئے جانے کی اطلا ع ملی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان تمام لوگوں کو احتیاطی طور پر حراست میں رکھا گیا تھا، جنہیں
View more
Sat, 01 Oct 2022 12:14:24
کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کے دن ریاستی حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر سے قبل بی بی ایم پی انتخابات کرائیں۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 12:06:38
فصلوں کی کٹائی کے بعد پرالی جلانے کا موسم شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی کی ہوا کا معیار پھر خطرناک ہو رہا ہے۔ مرکزی آلودگی (سینٹرول پالیوشن) کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز دہلی کا مجموعی ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی) 154 ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے 15 نکاتی سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کر دیا۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 12:03:45
تلنگانہ حکومت نے دسہرہ کے موقع پر قبائلیوں کو تحفہ دیا ہے۔ حکومت نے تعلیمی اداروں میں درج فہرست قبائل (ایس ٹی) امیدواروں کے لیے ریزرویشن کو 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس تعلق سے حکم نامہ جاری کر دای ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy