Fri, 30 Sep 2022 20:58:05
افغانستان کے دارالحکومت میں ایک تعلیمی مرکز میں جمعہ کو ہونے والے زبردست دھماکے میں 32 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:54:40
دہلی کی ساکیت عدالت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں شرجیل امام کو ضمانت دے دی ہے۔ شرجیل پر سی اے اے/این آر سی مخالف احتجاج کے دوران جامعہ میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:46:02
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بار پھر بی جے پی اور شیو سینا کے مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کی قیادت والے دھڑے کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ہر لڑائی جیتنی ہے اور ہم جیتیں گے ہی، لڑائی چاہے عدالت کی ہو یا کمیشن کی۔‘
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:39:43
پی ایف آئی کارکنان کو دہشت گردی کی تربیت دینے کا الزام لگاتے ہوئے این آئی اے نے بنٹوال تعلقہ کے میتور میں ایک ٹرسٹ کے ذریعے چلائے جا رہے 'فریڈم کمیونٹی ہال' پر چھاپہ مارا اور ایک ٹرسٹی کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ٹرسٹی فرار ہوجانے کی بات سامنے آئی ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 20:30:40
راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا آج کرناٹکا کے حدود میں داخل ہوئی جس کا علامتی استقبال کرنے کے لئے بھٹکل بلاک کانگریس کی طرف سے ایک بائک ریلی نکالی گئی۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 15:13:50
تین گھنٹوں کے لئے دعوت پر جانا ایک مکین کو اتنا مہنگا پڑا کہ اُن کے مکان سے چوروں نے سونے کے زیورات پر ہاتھ صاف کرلیا۔ چوری کی یہ واردات جمعرات شب ، رحمت آباد میں واقع عبدالعزیز عجائب کے مکان میں پیش آئی۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 23:34:23
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سبکدوش ہونے والے صدر اکھلیش یادو کو ایک بار پھر پارٹی کی کمان سونپی گئی ہے۔ ایس پی کی طرف سے منعقدہ قومی کنونشن میں جمعرات کو اکھلیش کو پارٹی صدر بنانے کا اعلان کیا گیا۔ ایس پی کے جنرل سیکرٹری اور ریٹرننگ آفیسر پروفیسر رام گوپال یادو نے اکھلیش کو متفقہ طور پر پارٹی کا صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔
View more
Thu, 29 Sep 2022 23:29:52
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت قرض پر مبنی ایپ گھوٹالے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر چین کے زیر کنٹرول کچھ اداروں کی تلاش لی ہے، جبکہ 9.82 کروڑ روپے ضبط کیے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy