Wed, 28 Sep 2022 21:22:55
مرکزی حکومت کے ذریعہ پی ایف آئی پر پانچ سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سبھی طرح کی فرقہ پرستی کے خلاف رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اکثریت یا اقلیت کی بنیاد پر مذہبی تشدد میں فرق نہیں کرتے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:54:18
کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے پارٹی کے صدارتی الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے چہارشنبہ کے دن بتایا کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ان کا نجی فیصلہ ہے۔ گاندھی خاندان کے کسی بھی فرد نے ان سے ایسا کرنے کو نہیں کہا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:51:25
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو سماج میں نفرت اور بغض پھیلانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں تنظیموں پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے چہارشنبہ کو ایک ٹویٹ میں یادو نے کہاکہ”آر ایس ایس سمیت پی ایف آئی جیسی تمام نفرت انگیز اور بددیانت تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:41:46
قومی دارالحکومت میں آج شاہین باغ کے علاقہ میں جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا آفس واقع ہے، پولیس بھاری تعداد میں وہاں موجود تھی۔ آج علی الصبح مرکزی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور اس کی معاون و ملحقہ تنظیموں پر پانچ سال کے لیے امتناع عائد کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:38:31
جنرل سکریٹری کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔ ایم سیتا رام یچوری نے آج کہا کہ تنظیموں پر امتناع عائد کرنے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ دوسرے نام سے پھر دوبارہ وجود میں آجاتے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:34:36
ممنوعہ تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے طلبہ ونگ کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت کی جانب سے اپنی اصل تنظیم پی ایف آئی پر پابندی کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کرے گا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:32:04
صدر کل ہندمجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے پاپلر فرنٹ آف انڈیا پر مرکزی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیوں اکثریتی طبقہ کے قدامت پسند تنظیموں پر پابندی عائد کیوں نہیں کی گئی۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:29:10
ریاستی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق انکولہ - ہبلی ریلوے منصوبے پر عمل پیرائی کے سلسلے میں مثبت اور منفی پہلووں کا جائزہ لینے کے مرکزی حکومت کے ایک وفد نے انکولہ اور یلاپور تعلقہ جات میں مختلف جنگلاتی علاقوں کا معائنہ کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2022 20:25:23
ریاستی حکومت میں محکمہ مالگزاری (ریوینیو) کے انڈر سیکریٹری ہریش کی طرف سے ضلع ڈپٹی کمشنروں کو جاری کی گئی ہدایت کے مطابق آئندہ ریوینیو انسپکٹر اور ولیج اکاونٹنٹ کو اپنے مقام تعینات کے سرکل سے باہر جانے کی اجازت نہیں رہے گی اور اگر اس حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو پھر ان کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy