Tue, 27 Sep 2022 20:39:29
فلپائن کے جزیرے لوزون میں ہفتے کے آخر میں تیز ہواؤں اور بارش کے ساتھ آنے والے شدید طوفان 'نورو' کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے ہیں۔ ایک سرکاری ایجنسی نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹرس، رسکس اور مینجمنٹ کونسل نے اتوار کی سہ پہر کو طوفان کے زمین سے ٹکرانے کے چند گھنٹے بعد منیلا کے شمال میں واقع بلقان صوبے میں سیلاب میں پانچ امدادی کارکنوں کی موت کی تصدیق کی۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:45:30
دوماہ کی تیاریوں کے بعد آج بروز پیر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے میسور کے چامنڈی پہاڑ پر دس روزہ دسہرہ تقریبات کا چامنڈیشوری دیوی کی مورتی پر پھول نچھاور کرکے افتتاح کیا۔ پہلے صدر جمہوریہ نے چامنڈیشوری دیوی کے درشن کئے اور اس مندر کی تاریخ کے تعلق سے تفصیل سے جانکاری حاصل کی۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:37:59
کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاستی بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو نشانہ بنارہی ہے لنگایت سماج کو نہیں۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:34:33
سابق ریاستی وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا کہ ملک میں شخصی اور مذہبی آزادی چھینی جارہی ہے ان مشکل حالات میں جارج فرنانڈیز کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:25:10
راجستھان کے سیاسی ڈراما کی وجہ سے ہونے والی رُسوائی نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت کو بری طرح رُسواکردیا ہے۔ سونیاگاندھی نے ریاست کی صورتحال پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے اجے ماکن اور ملکارجن کھرگے کوتحریری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔د ونوں لیڈر راجستھان میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بطور مشاہد گئے تھے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:21:45
آج سپریم کورٹ آف انڈیا کے لیے تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اب عام لوگ بھی سپریم کورٹ کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے۔ دراصل، آج سے آئینی معاملات کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:18:26
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو' یاترا اس ضلع کے پلمنتھول جنکشن سے منگل کو 20ویں دن شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ساتھ سینکڑوں لوگ اور پارٹی کارکنان چل رہے ہیں۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:12:56
ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ مٹی کا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرمور کے شلائی اسمبلی حلقہ میں مکان پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ بڈو صاحب میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ نورادھر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
View more
Tue, 27 Sep 2022 12:05:05
’بھارت جوڑو یاترا‘ کیرالہ میں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت یاتریوں نے 19 دنوں میں تقریباً 420 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy