Sat, 01 Oct 2022 11:15:47
سپریم کورٹ نے ای وی ایم مشینوں پر سوال اٹھانے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے 50,000 روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 11:09:47
اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نےپاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی لگانے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو سیاسی مفاداور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی خوشامدپسندی پر مبنی پالیسی بتایا ہے۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 10:58:00
آئی۔ آر۔ایف سے تعلق رکھنے، غیر مسلم نو جوانوں کو مذہب تبدیل کراکے داعش میں بھرتی کرانے سمیت کئی سنگین الزامات کے تحت گذشتہ کئی سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے والا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان عرشی قریشی کی جمعیۃ علما مہا راشٹر کی کامیاب پیروی کے نتیجہ میں این آئی اے کی خصوصی عدالت ممبئی سے باعزت رہائی عمل میں آئی ہے۔ اس بات کی اطلاع جمعیۃ علما مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے دی۔
View more
Sat, 01 Oct 2022 10:54:21
کرناٹک حکومت نے جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:56:40
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے آج سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی اعظم خان اور ان کے بیٹے رکن اسمبلی عبداللہ اعظم کی گرفتاری پر روک لگا دی ہے۔ دونوں کے خلاف رامپور کے عظیم نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:51:16
کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی گھوٹالے میں سی بی آئی نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں اپنا پہلا فرد جرم داخل کیا۔ چارج شیٹ میں ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی سمیت مجموعی طور پر 16 افراد کے نام ہیں۔ چٹرجی کا نام فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:37:44
کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ جن تین امیدواروں نے صدر عہدہ کے لیے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے، ان میں ملکارجن کھرگے، ششی تھرور اور جھارکھنڈ کے کانگریس لیڈر کے این ترپاٹھی شامل ہیں۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:32:32
جبل پور ہائی کورٹ میں وکیلوں نے آج خوب ہنگامہ کیا۔ دراصل وکیل اپنے ساتھی وکیل کی خودکشی سے مشتعل ہو گئے اور کورٹ احاطہ میں جم کر ہنگامہ کیا۔ خبروں کے مطابق جبل پور ہائی کورٹ کے ایک وکیل امت ساہو نے ضمانت میں جج کے ذریعہ برعکس تبصرہ کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔ اس کے بعد ساتھی وکیل لاش لے کر ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ جج نہیں ملے تو چیف جسٹس کورٹ میں وکیلوں نے ہنگامہ کر دیا۔
View more
Fri, 30 Sep 2022 21:14:03
جمعہ کے روز نوئیڈا واقع گرانڈ اومیکس سوسائٹی میں بلڈوزر چلائے جانے سے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ پولیس کی سخت سیکورٹی کے درمیان نہ صرف درختوں کو بلڈوزر کی مدد سے ہٹایا گیا، بلکہ فلیٹ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کو بھی توڑا گیا۔ جب یہ غیر قانونی تعمیرات توڑے جا رہے تھے تو اس کی تعمیر کرنے والے مکین روتے بلکتے ہوئے دکھائی دیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy