Fri, 20 Jan 2023 22:12:40
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے جسٹس سبینہ کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کی کارگزرا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ جسٹس سبینہ ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں سب سے سینئر جج ہیں اور وہ موجودہ چیف جسٹس امجد اے سید کی سبکدوشی کے بعد اس عہدہ کو سنبھالیں گی۔ چیف جسٹس امجد اے سید 21 جنوری کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:07:55
بہار میں ریاستی حکومت کے ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر جمعہ کو سپریم کورٹ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے ریاست بھر میں ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کے بہار حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی مختلف عرضیوں پر کہا کہ عرضی گزاروں کو متعلقہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 22:01:45
بی جے پی کے متعدد اراکین اسمبلی نے کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ا ن تمام سے کہا گیا ہے کہ وہ کچھ وقت تک انتظار کریں۔ یہ بات جمعرات کے روز کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صد رڈی کے شیو کمار نے کہی۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 21:57:10
کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اگلے اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 21:52:27
دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ جمعرات کو علی الصبح تقریباً 3.11 بجے ایک کار کے ذریعے 10 سے 15 میٹر تک گھسیٹے جانے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 21:40:09
سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ (اے ایس ای آر) 2022 میں حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں پرائیویٹ ٹیوشن لینے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کلاس 1-8 میں ٹیوشن کلاسز لینے والے طلباء کا فیصد 2022 میں 30.5 فیصد ہو گیا، جو 2018 میں 26.4 فیصد تھا۔
View more
Fri, 20 Jan 2023 21:28:45
ٹاون میونسپل کاونسل کی ملکیت والی دکانیں کرایہ پر لینے والے جن دکانداروں نے پچھلے طویل عرصہ سے اپنا کرایہ ادا نہیں کیا ہے ان کے نام ٹی ایم سی کی طرف سے آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کرایہ ادا نہ کرنے کی صورت میں دکانیں بند کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔
View more