Tue, 31 Jan 2023 11:43:34
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل حکومت کے ذریعہ طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ میں آر جے ڈی، ترنمول کانگریس، شیوسینا اور وائی ایس آر کانگریس سمیت کئی سیاسی پارٹیوں نے حصہ لیا۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:38:11
راجدھانی دہلی میں اندرا گاندھی اسٹیڈیم کے پاس پیر کے روز سلیم گڑھ فلائی اوور پر چار اسکولی بسوں سمیت کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثہ میں 25 بچوں سمیت تقریباً 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:31:59
اڈانی گروپ سے متعلق ہنڈن برگ رپورٹ کے بعد جاری ہنگامہ کے درمیان ایل آئی سی نے پیر کے روز کہا کہ اس رپورٹ پر ہم کچھ دنوں میں اڈانی گروپ کے انتظامیہ سے بات کریں گے۔ ہمیں سوال پوچھنے کا حق ہے۔ ہنڈن برگ رپورٹ کے انکشاف میں اڈانی گروپ پر قرض کی اعلیٰ سطح اور ٹیکس ہیون کے استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، جس کے بعد سے گروپ سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:18:27
حضرت خواجہ غریب نواز ؒکے سالانہ عرس کے دوران مسلکی تصادم میں مار پیٹ کے بعد ہنگامہ اور زائرین میں بھگدڑ مچنے کی خبریں وائرل ہورہی ہیں۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:07:39
ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ مشہور کنڑا فلمی اداکار آنجہانی ڈاکٹر وشنووردھن کو کرناٹک رتنا ایوارڈ سے نوازنے حکومت آنے والے دنوں میں مثبت رد عمل کا اظہارکرے گی-
View more
Tue, 31 Jan 2023 11:00:50
ووٹر لسٹوں سے نام حذ ف کرنے کا ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے اور اس بار ایک بار پھر شیواجی نگر اسمبلی حلقہ کے ان محلوں سے ووٹروں کے نام حذف کرنے کیلئے نوٹس جاری کی گئی ہیں جو کثیر مسلم آبادی پر مشتمل ہیں -
View more
Tue, 31 Jan 2023 01:04:07
پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نماز ظہر کے دوران ہوئے خودکش دھماکے میں 59 لوگوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ 140 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ دھماکہ پیشاورکی پولس لائنز کی مسجد میں پیش آیا جس میں امام مسجد اور پولیس اہلکاربھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
View more
Mon, 30 Jan 2023 23:36:05
وشوا ہندو پریشد کے جنوبی حلقہ کے جوائنٹ سکریٹری شرن پمپویل کے اس بیان کے بعد کہ سورتکل میں محمد فاضل کو بی جے پی لیڈر پروین نیتارو کے قتل کا 'بدلہ' لینے کے لیے مارا گیا تھا، مقتول نوجوان کے والد عمر فاروق نے مینگلور پولیس کمشنر این ششی کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شرن پمپویل کو فوری طور پر گرفتار کرے اور قتل میں اس کے کردار کی جانچ کرے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy