Wed, 01 Feb 2023 11:32:54
تریپورہ میں 16 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے 43,000 سے زیادہ سیکورٹی اہلکار، بشمول سنٹرل آرمڈ پولیس فورس، تریپورہ اسٹیٹ رائفلز اور ریاستی پولیس کو تعینات کیا جائے گا۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:29:43
برازیل کی جنوبی ریاست پرانا میں منگل کو اگوازو آبشار کے لیے جانے والی ایک بس الٹنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق پرانا کی وفاقی شاہراہ پر 54 افراد کو لے جانے والی بس سانتا کیٹرینا ریاست کے دارالحکومت فلوریانو پولیس سے روانہ ہوئی تھی، جو ارجنٹینا اور پیراگوئے کی سرحد سے متصل برازیل کے شہر فوزڈواگواکو کے آگے جنوب کی طرف جارہی تھی۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:24:41
یکم فروری کو مرکز کی مودی حکومت رواں مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کرنے والی ہے۔ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل بجٹ 2023 کو لے کر کانگریس کے کچھ لیڈران نے اپنے خیالات ظاہر کیے ہیں۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:20:19
جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع واقع جوڑاپھاٹک روڈ پر موجود ’آشیرواد ٹاور اپارٹمنٹ‘ میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر آگ لگی ہے جس میں 3 بچوں و کچھ خواتین سمیت 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 11:13:51
ممبئی میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے امیر میونسپل کارپوریشن برہن ممبئی نگر نگم (بی ایم سی) نے بدعنوانی کے الزامات میں 55 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے اور دیگر 134 کو بدعنوانی و دیگر جرائم کے لیے معطل کر دیا ہے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 21:14:01
جے ڈی یو لیڈر اوپیندر کشواہا نے بہار کے بھوجپور میں اپنے قافلے پر ہوئے حملے کے بعد آج پٹنہ میں پریس سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کئی مسائل پر کھل کر بات کی۔ سی ایم نتیش کمار کا نام لیتے ہوئے انہوں نے کئی الزامات بھی لگائے۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 21:10:24
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ آزادی کا امرت کال ملک کے ہر شہری کے لئے اپنی ذمہ داری کو عروج پر پہنچانے اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا دور ہے، صدر مرمو نے کہا کہ آج ہندوستان کی خود اعتمادی اپنے عروج پر ہے اور اسے دیکھنے کا دنیا کا نظریہ بدلا ہے۔ ہموطنوں نے گزشتہ نو برسوں میں پہلی بار ایسی بہت سی مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔
View more
Tue, 31 Jan 2023 21:04:46
مرکزی بجٹ 24-2023 سے ایک دن قبل، وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج اقتصادی سروے 23-2022 یعنی ہندوستانی معیشت کا رپورٹ کارڈ پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اقتصادی سروے 23-2022 کے مطابق اگلے مالی سال کے لئے ہندوستان کی حقیقی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 سے 6.8 فیصد ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy