Thu, 02 Feb 2023 12:14:06
سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت 27 ماہ سے جیل میں بند کیرالہ کے صحافی صدیق کپن جمعرات کی صبح لکھنؤ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوگئے۔
View more
Thu, 02 Feb 2023 12:10:33
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں پوری طرح سے ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ رہا اور کئی ریکارڈ ٹوٹے۔ اس میچ میں ہندوستان کو 168 رنوں کی تاریخی فتح حاصل ہوئی اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سیریز پر 1-2 سے قبضہ کر لیا۔
View more
Thu, 02 Feb 2023 12:05:58
اڈانی گروپ نے اپنے 20,000 کروڑ روپے کے ایف پی او یعنی فالو اپ پبلک آفر کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے کمپنی کے بورڈ نے ایف پی او کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Thu, 02 Feb 2023 12:00:54
اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس منگل کے روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں واقع اس تنظیم کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اس میں سویڈن، نیدرلینڈز اور ڈنمارک میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کے نسخے جلائے جانے اور ان کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
View more
Thu, 02 Feb 2023 11:00:58
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بدھ کو پارلیمنٹ میں اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل مودی حکومت کی دوسری مدت کے آخری مکمل بجٹ میں نوجوانوں، خواتین، غریبوں اور گاؤں کی ترقی پر زور دیا۔ 2023 -24 کا عام بجٹ جس میں ملازم متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 22:11:57
مختلف قسم کے ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے دیسی موبائل فون اور ٹی وی سیٹ، ہندوستانی ساختہ کچن کی چمنیاں اور جھینگا فارمنگ کے لیے استعمال ہونے والی فیڈ سستی ہوجائیں گی جبکہ ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے درآمد شدہ کاریں، سائیکل، سونا- چاندی اور پلاٹینم کے زیورات اور مصنوعی زیورات مہنگے ہو جائیں گے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 22:07:20
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے بدھ کے روز بجٹ 2023 پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈران لگاتار تنقید کر رہے ہیں۔ عام انتخاب سے قبل یہ موجودہ حکومت کا آخری مکمل بجٹ ہے۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 22:04:54
سپریم کورٹ نے واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر یکم فروری کو سماعت کی۔ اس دوران عدالت عظمیٰ نے حکومت کی اس یقین دہانی کو نوٹ کیا کہ مارچ ماہ میں پارلیمنٹ میں نیا ڈاٹا پروٹیکشن بل لایا جائے گا۔
View more
Wed, 01 Feb 2023 22:00:50
مرکزی حکومت نے آج اپنی مدت کار کا آخری مکمل بجٹ پیش کر دیا۔ آئندہ سال ہونے والے انتخاب کو توجہ میں رکھ کر تیار کیے گئے بجٹ میں وزیر مالیات نے کئی بڑے وعدے کیے، لیکن مک میں موجود بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے کوئی خاکہ پیش نہیں کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy