Sun, 29 Jan 2023 20:12:58
ہندوسینا کارکنوں نے نئی دہلی میں کستورباگاندھی مارگ پر واقع بی بی سی دفتر کے سامنے پلے کارڈس رکھے۔ وہ 2002ء کے گجرات فسادات پر بی بی سی سیریز کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔بی بی سی کا صدر دفتر برطانیہ میں ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 19:58:46
یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے ممبئی میں ہونے والی مفاہمت کی میٹنگ میں طے پانے والے معاہدے کے بعد 30 اور31 جنوری کو ہونے والی دو روزہ ملک گیر بینک ہڑتال کو ملتوی کر دیا ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 19:54:48
مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں دل کا دورہ پڑنے سے 16 سالہ طالبہ کی موت ہوگئی۔ ورندا ترپاٹھی نامی طالبہ 11 ویں جماعت کی طالبہ تھی۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 19:46:55
کانگریس کے سینئر رہنما رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ ملک میں نفرت کون پھیلا رہا ہے اور ملک کو تقسیم کون کر رہا ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:58:45
بھارت جوڑو یاترا جو کشمیر میں اپنے آخری پڑائو میں پلوامہ پہنچ گئی ہے سنیچر کو دوبارہ شروع ہوئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے یاترا کا آغاز کیا۔ اس دوران پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی اور پرینکا گاندھی بھی یاترا میں شامل ہوئیں۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی نے پلوامہ پہنچنے کے بعد اس مقام پر شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا جہاں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:34:30
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے مرکزی حکومت سے سوال کیا ہے کہ آیا راشٹرپتی بھون میں واقع مشہور ’مغل گارڈن‘ کا نام تبدیل کرنے دینے سے ملک کے کروڑ ہا شہریوں کے مسائل دور ہو جائیں گے، اگر ایسا نہیں ہے تو اسے حکومت کی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہی قرار دیا جائے گا۔ مایاوتی نے اس کے علاوہ پٹھان فلم پر تنازعہ اور رام چرت مانس پر بیان بازی کے سلسلہ میں بھی اپنے خیالات کا اظہا
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:34:19
بھٹکل میں دس سال سے جاری نیشنل ہائی وے فورلائن کا کام مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر طرف کام کو ادھورا چھوڑا گیا ہے جس سے ہائی وے کی خستہ حالی ظاہر ہورہی ہے۔ ایسے میں پتہ چلا ہے کہ ہائی وے کو تعمیر کرنے والی کنٹریکٹ کمپنی آئی آر بی نے شمس الدین سرکل پر جو فلائی اوور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ان کے نقشے میں فلائی اوور موجود تھا، اُسے اب نقشے سے نکال دیا گیا ہے اور چونکہ ا
View more
Sun, 29 Jan 2023 12:31:02
ہندوستانی مسلمان کے پاس اب صرف ایک قوت بچی ہے، اور وہ ہے اس کا متحد ووٹ بینک۔ اس کا سبب یہ ہے کہ یہ ووٹ بینک متحد رہے تو تقریباً 100 کے قریب پارلیمانی حلقوں کے نتائج متاثر کر سکتا ہے۔ آسام، بنگال، بہار، راجستھان، یوپی، کیرالہ، کرناٹک اور دہلی تک اس ووٹ بینک کی اہمیت ہے۔
View more
Sun, 29 Jan 2023 11:58:37
شاہ عبدالعزیز مرکز برائے عالمی ثقافت میں فنون اسلامی و بینالی فن کے 15 شہ پارے نمایاں طور پر موجود ہیں - یہ شہ پارے اور آرٹ ورک جدید عصری فنون اور اسلامی فنون کا امتزاج ہیں -
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy