Sat, 24 Oct 2026 17:44:57
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئسا) کی صدر نیہا بورا نے دہلی ہائی کورٹ میں اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ (ایس ای ایم) کے اس نوٹس کو چیلنج کیا تھا، جس میں 10 ہزار روپے کا بانڈ بھرنے اور امن برقرار رکھنے کو کہا گیا تھا۔ عدالت نے ان کی عرضی جمعہ (23 اکتوبر) کو خارج کر دی تھی۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 17:11:55
خوراک کاروباروں کے لائسنس اور جانچ کے اختیارات کو لے کر مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے درمیان تنازعہ سامنے آیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت نے ہندوستانی فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی (ایف ایس ایس اے آئی) کے بعض ضوابط اور احکامات کو بامبے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:49:52
اتر پردیش میں ایم ایل سی انتخاب کے دوران بعض مقامات پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تصادم اور انتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:46:42
ہندوستان نے فرانس، اٹلی اور بیلجیم میں مقیم اپنے شہریوں کو احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر محتاط رہنے اور مظاہروں والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:42:00
نڈو تبت بارڈر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شتروجیت کپور کے بیان کے حوالے سے وزارت خارجہ کوایک وضاحتی بیان دینا پڑا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان-چین سرحد پر حالات وقتاً فوقتاً اس وقت خراب ہوتے جاتے ہیں جب چینی فوجی گشت کے قائم کردہ اصولوں سے ہٹ جاتے ہیں۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:37:07
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر قانون ساز کونسل کے گریجویٹ اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کے انتخابات میں دھاندلی اور فرضی ووٹنگ کرانے کا الزام لگایا ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:32:28
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان کانگریس نے بی جے پی حکومت کو گھیرنے کے لیے اپنی حکمت عملی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 24 Oct 2026 11:28:41
کانگریس نے اروناچل پردیش سے لے کر مشرقی لداخ تک سرحدی سلامتی سے متعلق متعدد سوال اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy