Sun, 25 Oct 2026 16:56:19
ہائی کورٹ کے حکم کے بعد لکھنؤ عدالتی احاطے میں غیر قانونی چیمبروں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 16:46:32
’’ہندوستانی فضائیہ نے آپریشن سندور کے دوران مغربی محاذ پر 12000 کلومیٹر کی چوڑائی اور 200 کلومیٹر کی گہرائی تک ہدف پر مبنی حملے کیے۔ اس سے ثابت ہوا کہ فضائیہ کی پہنچ سے باہر کوئی ہدف نہیں ہے۔‘‘
View more
Sun, 25 Oct 2026 16:41:02
جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) سے 6 برسوں کے لیے نکالے جانے پر رکن اسمبلی اننت سنگھ کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اننت سنگھ نے پارٹی کے ختم ہونے کا دعویٰ کیا۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 12:22:56
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے طلبہ، نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور تاجروں سے یکم نومبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں مجوزہ کانگریس کی ریلی میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 11:41:06
ہندوستانی سفارت خانے نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کی ریاض اور دمام آمد و رفت کرنے والی پروازیں 7 نومبر تک معطل رہیں گی۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 11:33:56
اعظم گڑھ کی ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ جانچ کے بعد کچھ افسران پر کارروائی بھی کی گئی ہے، لیکن کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کارروائی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اپنی کرسی بچانے کے لیے کی ہے۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 11:14:10
ملک بھر میں نوجوان طبقہ مختلف مواقع پر ایس آئی آر اور بے روزگاری کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کر ہی رہا ہے، کچھ ریاستوں میں الگ الگ مطالبات کے لیے بھی مظاہرے جاری ہیں۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 10:56:04
’’الیکشن کمیشن بی جے پی کی مدد کے لیے کی گئی منصوبہ بند سازش کا ٹھیکرا سافٹ ویئر پر پھوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، جو قابل قبول نہیں ہے۔
View more
Sun, 25 Oct 2026 10:48:08
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر اور طلبہ لیڈر نیہا بورا، امن برقرار رکھنے کے نام پر جاری کئے گئے نوٹس کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد سنیچر کو مندر مارگ پولیس اسٹیشن میں واقع اسپیشل ایگزیکٹو مجسٹریٹ (ایس ای ایم) کی عدالت میں پیش ہوئیں لیکن انہوں نے اس دوران کسی بھی طرح کے امن بانڈ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy