Wed, 28 Jun 2023 13:53:10
ریاست میں کانگریس حکومت کی طرف سے خانہ دار خواتین کو ماہانہ 2 ہزار روپئے دینے کی گروہا لکشمی اسکیم کے تحت بینک کھاتوں میں رقم کی منتقلی کا آغاز 16 اگست سے کیا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہاسن میں کیمپے گوڈا جینتی پروگرام کے دوران کیا۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 13:13:10
ریلوے انڈر برڈج کے پاس بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روکنے کے لئے جو لوہے کے فریم والا ڈھانچہ (ہائٹ بیریئر) بنایا جاتا ہے وہ اچانک ہی گر پڑا مگر خوش قسمتی سے اُس وقت وہاں سے گزرنے والا موٹر بائک سوار بال بال بچ گیا ۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:59:52
مانسون کی شروعات سے پہلے ہی ٹی ایم سی کی طرف سے برساتی پانی کی نکاسی کے لئے بنائے گئے نالوں کی صفائی کرنا اور کوڑا کچرا نکال پانی کی نکاسی کے لئے راستہ صاف کرنا معمول ہونے کے باوجود ہر سال اس میں کوتاہی دیکھی جاتی ہے جس کے نتیجہ میں شہر کے کئی علاقوں میں برساتی پانی گھروں میں گھسنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی بات سامنے آتی رہتی ہے ۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:49:19
عیدالاضحیٰ پورے ہندوستان میں کل 29 جون یعنی جمعرات کے روز منایا جائے گا۔ مہینہ کا آخر ہونے کی وجہ سے کئی لوگوں کو عید کی خریداری میں پریشانی آ سکتی ہے، اس لیے بہار کی نتیش حکومت نے ایک انتہائی اہم اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سبھی سرکاری ملازمین اور پنشن حاصل کرنے والوں کو ان کی تنخواہ اور پنشن 28 جون کو ہی دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ یعنی بہار کے تقریباً 4 لاکھ سرکاری ملازمین اور 3.5
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:42:41
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اودے پور میں ایک کسان مہوتسو کے دوران ریاست کی تقریباً 40 لاکھ خواتین کو جولائی ماہ میں مفت اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا ہے۔ فون کے ساتھ ہی کانگریس حکومت تین سال تک کے لیے ان خواتین کو مفت انٹرنیٹ بھی دستیاب کرائے گی۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:30:56
مغربی بنگال، گجرات اور گوا کی 10 راجیہ سبھا سیٹیں جلد ہی خالی ہونے والی ہیں۔ ان سیٹوں پر انتخاب کرانے سے متعلق شیڈیول ہندوستانی انتخابی کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ انتخابی عمل 6 جولائی سے شروع ہوگا جوکہ 24 جولائی تک چلے گا۔ دی گئی جانکاری کے مطابق 6 جولائی سے 13 جولائی تک پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل انجام پائے گا۔ 14 جولائی کو داخل پرچہ نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گ
View more
Wed, 28 Jun 2023 12:13:58
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کا مختلف لوگوں سے ملنے کا سلسہ جاری ہے ۔ انہوں نے تاریخی بھارت جوڑو یاترا میں مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے متعدد افراد سے ملاقات کی لیکن اس یاترا کے بعد بھی ان کا عام لوگوں سے ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
View more
Wed, 28 Jun 2023 11:49:09
مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں چمبل علاقہ کا اہم کردار ہے۔ 8 اضلاع پر مشتمل اس خطہ میں کل 34 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ اس خطے میں انتخابی نقطہ نظر سے اہم سمجھے جانے والے اضلاع گونا، مورینا، شیو پوری، گوالیار اور بھنڈ ہیں۔ اسے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سی ووٹر کی جانب سے اے بی پی نیوز کے لیے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیوترا دتیہ کے گڑھ میں کانگریس کو کوئی بڑا نقصا
View more
Wed, 28 Jun 2023 11:27:02
سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج مزدلفہ سے واپس منیٰ کی جانب لوٹ رہے ہیں جہاں پہنچ کر وہ حج کا رکن رمی کریں گے۔ جمرات کے مقام پر رمی جسے ’شیطانوں کو کنکریاں مارنا‘ کہا جاتا ہے، حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔ حجاج جمرات رمی کرنے کے بعد قربانی، حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔ حجاج کے گروپ طواف کرنے مکہ بھی جائیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy