Sun, 02 Jul 2023 11:51:44
بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد پر حملہ کرنے والے نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ہریانہ کے امبالہ سے چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے نام لاوِش، آکاش اور پوپٹ ہیں۔ یہ تینوں نوجوان رنکھندی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ جبکہ ایک نوجوان ہریانہ کے کرنال کے گوندر گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اب ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پولیس پریس کانفرنس میں اس حملے کے بارے میں انکشافات کر سکتی ہے۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:44:27
برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لینے کے لیے ہفتہ (یکم جولائی) کو راؤس ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی۔ خواتین پہلوانوں کی طرف سے اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:39:42
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کراری شکست کے بعد اور اندرونی کشمکش سے دوچار، بی جے پی اب رفتار حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے کیونکہ حکمراں کانگریس اسے ذرا موقع نہیں دے رہی ہے۔ کانگریس نے اپنی پانچ ضمانتوں میں سے دو اہم اسکیمیں نافذ کر دی ہیں، خواتین کے لیے بس میں مفت سفر اور بی پی ایل کنبوں کے لیے 10 کلو مفت چاول۔ اس کے ساتھ ساتھ مفت بجلی کے لیے رجسٹریشن کا کام زوروں پر جاری ہے۔ ایسی صورت حال میں
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:29:12
مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرہلاد جوشی کی جانب سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہونے کے اعلان کے بعد کانگریس نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت تمام مسائل پر بحث کی اجازت دے گی، ان ایشوز پر بھی جن پر وزیر اعظم مودی نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:11:25
سویڈن میں قرآن کے نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم نے ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
View more
Sun, 02 Jul 2023 11:01:32
گجرات ہائی کورٹ نے ہفتہ کو سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد فوری خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی۔ تیستا پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر ثبوتوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور 2002 کے بعد گودھرا فسادات سے متعلق معاملات میں گواہوں کو تربیت دی۔ عدالت نے ان کے وکیل کو سپریم کورٹ جانے کے حکم پر روک لگانے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 23:02:58
گھریلو استعمال کے لئے اوسطاً 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کی گروہہ جیوتی اسکیم لاگو ہونے کے ساتھ میٹروں کے نام تبدیل کرنے کے لئے ضرورت مند افراد بھاگ دوڑ میں لگ گئے ہیں ۔ اور اس موقع کا فائدہ اٹھانے کے لئے ایجنٹس بھی پوری طرح تیاری کے ساتھ مصروف ہوگئے ہیں ۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 22:57:02
تیروناویلی سے دادر جانے والی ٹرین میں دو تلوار بردارلوگوں کو دیکھ کرمسافروں میں گھبراہٹ پھیل گئی، کہا جارہاتھا کہ ان دونوں نے سورتکل اور تھوکور ریلوے ٹریکس پر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی ، مگر ٹراویلنگ ٹکٹ ایکزامینر (ٹی ٹی ای) نے جرات سے کام لیا اور لٹیروں کے ہاتھ سے تلواریں چھینتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
View more
Sat, 01 Jul 2023 22:49:54
کل شب دیر رات کو منی ڈی سی آفس روڈ پر پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک بے قابو کار ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے منی پال کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر کی موقع پر موت ہوگئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy