Sat, 25 Nov 2023 13:38:43
حماس کے خلاف آپریشن کے نام پر 7 ہفتوں تک غزہ کے شہریوں پر ہوئی بمباری اور 14 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتلِ عام کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ مزاحمتی تنظیم 50 صہیونیوں کو رہا کرے گی۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 13:31:53
صومالیہ میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 ہوگئی ہے۔جبکہ 7 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو اور اس کے مضافات میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے رہائشی علاقے میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 12:38:57
ریاستی حکومت نے گھر گرہستی کی ذمہ دار خواتین کو معاشی امداد کے طور پر 'گرہہ لکشمی' کے نام سے جو ماہانہ 2000 ہزار روپے وظیفہ اسکیم جاری کی ہے، اس کے شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اتر کنڑا سمیت ریاست بھر میں سرکاری ملازمین کی بیویوں کے علاوہ ٹیکس دہندہ شوہروں کی بیویوں کی طرف سے موصولہ 50 ہزار سے زائد درخواستوں کو نامنظور کیا گیا ہے ۔
View more
Sat, 25 Nov 2023 12:32:21
ضلع اتر کنڑا کی ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے محکمہ جنگلات اور محکمہ ریوینیو کے افسران کو ہدایت دی کہ دونوں محکمہ جات کے افسران باہمی طور پر ان مسائل کو جلد از جلد حل کریں جو عوامی ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ یا پھر عوام کے لئے پریشانیوں کا سبب بنے ہیں ۔
View more
Fri, 24 Nov 2023 20:18:36
بولیرو پِک آپ وین اور آٹو رکشہ کے درمیان ہوئی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسےبھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُڈپی لے جایا گیا ہے۔ حادثہ جمعہ کی شام قریب چھ بجے نوائط کالونی نیشنل ہائی وے، سٹی لائٹ کراس پر پیش آیا۔
View more
Thu, 23 Nov 2023 21:16:39
اترا کنڑ ضلع میں ووٹر لسٹ کے جاری خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام میں ضلع انچارج سکریٹری اور ضلع کے ووٹر لسٹ کے مبصر رتیش کمار سنگھ نے ہدایت دی کہ انتخابی فہرست کی تیاری میں پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ نظرثانی کے دوران کسی بھی طرح کی کوتاہی سے گریز کرتے ہوئے شفاف طریقے سے رول کریں۔
View more
Thu, 23 Nov 2023 18:39:26
بھٹکل کی سرحد سے لگے ضلع اُڈپی کے شیرور بخاری کالونی میں گھر کے باہر پارک کار کو اچانک آگ لگ جانے سے کار کے ساتھ ساتھ قریب میں پارک اسکوٹر کو بھی آگ نے جلاکر خاکستر کردیا، ساتھ ساتھ آگ تیزی کے ساتھ پھیلتی ہوئی گھر کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔واردات بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قریب 1:20 کو پیش آئی۔
View more
Thu, 23 Nov 2023 18:26:39
اتر کنڑا کے انکولہ تعلقہ میں واقع وبھوتی فالس میں تیرتے وقت ڈوبنے والے سیاح کو لائف گارڈ کے ذریعے بچانے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔
View more
Thu, 23 Nov 2023 18:08:03
اُڈپی ضلع مسلم اوکوٹا کی جانب سے سنتے کٹّے کلیان پورا میں واقع ماونٹ روزری ملینیم ہال میں اڈپی نجار کے مقتولین کے لئے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy