Tue, 16 Jan 2024 20:17:28
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ملک کو ترقی کے لیے خواتین کے با اختیار ہونے کو ضروری قررادیا ہے۔انہوں نے منگل (16جنوری) کو کہا ہے کہ سال 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے سماجی، اقتصادی، سیاسی اور روحانی شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانا ضروری ہے۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے آج بلجیک ہوائی اڈے، تورا، میگھالیہ میں سیلف ہیلپ گروپس (خودامدادی گروپس )کے ارکان کے
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:14:26
سری لنکا میں اس سال جنوری میں اب تک ڈینگو کے پانچ ہزار سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نیشنل ڈینگو کنٹرول یونٹ (این ڈی سی یو) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران 5829 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:12:01
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد تنازعہ میں سپریم کورٹ سے ہندو فریق کو جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر روک لگا دی، جس میں شاہی عیدگاہ کے سروے کے لیے کورٹ کمشنر کی تقرری کا حکم دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال 14 دسمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا میں شری کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ کمپلیکس کے سروے کو منظوری دی تھی، جس کے خلاف مسلم فریق نے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:07:40
دہلی میں ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرنے کرنے پر چار ڈاکٹروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ دو اسپتالوں سے وابستہ ان چار میں سے دو ڈاکٹروں کو برطرف جبکہ دو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، اس معاملہ پر حتمی فیصلہ دہلی کے ایل جی کو لینا ہوگا۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:04:40
بنگلورو میں منگل کو ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پانچ مکانات کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں علاج کے لیے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر زخمی افراد فی الحال سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 20:00:50
پورا شمالی ہندوستان اس وقت سردی کی لہر اور شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ کڑاکے کی سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود رہنے پر مجبور ہیں، وہیں دھند کے باعث فضائی پروازوں اور ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل (16 جنوری) کو دھند کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے سے 30 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ 17 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 19:57:54
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل سی کلواکنٹلا کویتا کو منسوخ کی جا چکی دہلی ایکسائز پالیسی کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ طلب کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے مرکزی ایجنسی نے ایک نوٹس جاری کر کے انہیں منگل (16 جنوری) کو دہلی میں اس کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔
View more
Tue, 16 Jan 2024 19:52:36
اتر کنڑا کے رکن پارلیمان ریاستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے خلاف کمٹہ کے ایک اجلاس میں جو بد زبانی کی ہے اور توہین آمیز فقرے کسے ہیں اس پر کانگریسی لیڈروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر رد عمل ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ لیکن تعجب خیز طور پر اتر کنڑا کے چاروں اراکین اسمبلی نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی ہے جس پر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy