Sat, 20 Jan 2024 19:34:29
قریبی علاقہ کاسرکوڈ ٹونکا کا ایک چودہ سالہ لڑکا ماں کی کسی بات سے ناراض ہوکر گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے گھروالے بے حد پریشان ہیں۔ گھر والوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ لڑکا کہیں نظر آئے تو اُنہیں خبر کریں۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 17:57:59
تعلقہ کے ہڈیل سرکاری پرائمری اسکول میں انجمن کالج کے زیراہتمام این ایس ایس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے بھٹکل تعلقہ ورکنگ جرنلسٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد رضا مانوی نے کہا کہ میڈیا سماج کا آئینہ ہوتا ہے ۔ اس لئے اسے تمام تعصبات کو چھوڑ کر سماجی مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے.
View more
Sat, 20 Jan 2024 17:49:33
سینئر کانگریسی لیڈر اور ایم ایل سی بی کے ہری پرساد نے پچھلے چند دن پہلے رام مندر میں مورتی نصب کرنے کی تقریب کے پس منظر میں "گودھرا جیسی واردات کرناٹکا میں دہرائے جانے کا خدشہ" ظاہر کیا تھا ، اس پر سائبر پولیس نے ان سے تفتیش کی ۔ جس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہری پرساد نے پوچھا :" کیا یہ کانگریسی حکومت ہے یا پھر آر ایس ایس کی حکومت ہے ؟ میں یہ سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ میں کس حکومت کے تحت
View more
Sat, 20 Jan 2024 13:45:23
ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے لئے اب دو دن رہ گئے ہیں جس کو لے کر پورے ملک میں بی جے پی کی طرف سے جشن کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے اور ملک بھر میں اس دن کو ایک تہوار کی طرح منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ دیگر شہروں اور علاقوں کی طرح بھٹکل میں بھی رام مندر کے افتتاح کو لے کر مختلف پروگرامس ترتیب دئے گئے ہیں۔ شمس الدین سرکل سمیت کئی دیگر اہم ناکوں کو جھنڈوں، بینروں اور کٹ آوٹس کے ذریعے سج
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:37:08
راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت بحال کیے جانے کے خلاف عرضی داخل کرنا ایڈووکیٹ اشوک پانڈے کے لیے اس وقت پریشانی کا سبب بن گیا، جب سپریم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے نہ صرف اس عرضی کو خارج کیا بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ اس طرح کی عرضی عدالت کا وقت برباد کرتی ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:34:18
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری معاملہ کے قصورواروں کو سپریم کورٹ نے راحت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے آج اس عرضی پر سماعت کی جس میں قصورواروں نے خود سپردگی کرنے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ سبھی رِہا کیے گئے قصورواروں کو 21 جنوری تک خودسپردگی کرنی ہوگی۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:30:59
ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کو پارلیمانی رکنیت منسوخ ہونے کے بعد اب سرکاری بنگلہ بھی خالی کرنا پڑ گیا ہے۔ لوک سبھا رکن کے طور پر ملے گھر کو انھوں نے جمعہ کی صبح خالی کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹس (جائیداد ڈائریکٹوریٹ) کی ایک ٹیم یہ دیکھنے کے لیے بھیجی گئی تھی کہ موئترا نے سرکاری رہائش کو چھوڑا ہے یا نہیں۔ مہوا موئترا کے وکیل کا کہنا ہے کہ اتھارٹیز کے پہنچنے سے پہلے ہی بنگلہ
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:27:17
ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو ایک بار پھر پیرول مل گئی ہے۔ ہریانہ حکومت نے اس بار رام رحیم کی 50 دن کی پیرول منظور کی ہے اور وہ آج یا کل جیل سے باہر آ سکتا ہے۔ گرمیت رام رحیم اس وقت روہتک کی سناریا جیل میں قید ہے اور 20 سال سزا کاٹ کاٹ رہا ہے۔
View more
Fri, 19 Jan 2024 18:24:51
سردی، کہرے اور سرد لہر سے کے اثرات ملک کے بیشتر حصوں میں دیکھے جا رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دنوں تک اسی طرح کے حالات برقرار رہیں گے۔ کہرے اور سردی کی لہر کا اثر شمال مشرقی ریاستوں میں زیادہ ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد رہنے کی امید ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy