Sat, 20 Jan 2024 20:48:14
ملک میں ایک ساتھ انتخاب کرانے کے لیے راستہ ہموار کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی اس کے لیے تشکیل دی جا چکی ہے اور رائے مشورہ کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس درمیان کئی اپوزیشن پارٹیوں نے کووند کمیٹی کو خط لکھ کر ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کو لے کر اعتراض ظاہر کیا ہے اور اسے غیر آئینی بتایا ہے۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے مرکزی حکومت کو ایک خ
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:45:23
گزشتہ روز کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے پیش نظر تشکیل کووند کمیٹی کو خط لکھ کر پارٹی کا نظریہ ظاہر کیا تھا اور بتایا تھا کہ یہ آئین کے بنیادی ڈھانچہ کے خلاف ہے، اور آج عام آدمی پارٹی نے بھی اس معاملے میں کووند کمیٹی کو خط لکھا ہے۔ عآپ کے قومی سکریٹری پنکج گپتا نے اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سکریٹری نتین چندرا کے نام یہ خط لکھا ہے۔ عآپ نے خط میں ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نظری
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:41:01
کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' پر حملہ ہوا ہے، اس کی اطلاع کانگریس پارٹی نے دی۔ پارٹی کے مطابق آسام کے شمالی لکھیم پور میں شرپسندوں نے نیائے یاترا کی گاڑی پر حملہ کیا اور کئی بینر اور پوسٹر پھاڑ دیے گئے۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پوسٹ میں اس معاملے سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:36:13
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ہفتہ کو کہا کہ سیاست کے کریمنلائزیشن اور جرائم کے سیاسی کرن کی طرح موجودہ وقت میں مذہب کا انتخابی مفاد کے لئے سیاسی کرن ہو رہا ہے، جس سے ملک و مفاد عامہ متاثر ہو رہے ہیں۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:29:28
جنوبی ہند کی مشہور و معروف اداکارہ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس کو آج بڑی کامیابی ہاتھ لگی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے کلیدی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور جلد ہی اس سے پوچھ تاچھ کی کارروائی شروع ہوگی۔ رشمکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو معاملے میں دہلی پولیس نے گزشتہ سال 10 نومبر کو ایف آئی آر درج کی تھی اور تبھی سے سرگرمی کے ساتھ ملزم کی تلاش شروع ہو گئی تھی۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:22:16
راہل گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا ایک ہفتہ مکمل کر چکی ہے اور ساتویں دن کی یاترا آسام کے بوگیناڈی سے شروع ہوئی۔ یہ یاترا 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی اور 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی اور اس دوران 67 ہزار کلومیٹر کا فیصلہ طے کرتے ہوئے 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے گزرے گی۔ آسام میں یہ یاترا 25 جنوری تک جاری رہے گی۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:17:30
قومی راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں سابق کونسلر عشرت جہاں اور 12 دیگر کے خلاف فسادات بھڑکانے، غیر قانونی اجتماع اور قتل کی کوشش کے الزامات طے کیے ہیں۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:14:25
ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سردی جاری ہے اور دھند کا بھی اثر نظر آ رہا ہے۔ دریں اثنا، محکمہ موسمیات نے پھر انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش میں گھنی دھند کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 20 Jan 2024 20:14:21
بھٹکل مدینہ کالونی، محی الدین اسٹریٹ کا ایک نوجوان جس کی شناخت محمد شازب ابن اُپنّی شبّر (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے، اُپنّی میں ہوئے سڑک حادثہ میں انتقال کرگیا۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy