Mon, 22 Jan 2024 20:37:20
شیوسینا تنازعہ میں مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر راہل نارویکر کے فیصلے کو چیلنج پیش کرنے والی شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنیل پربھو کی عرضی پر آج سپریم کورٹ غور کرنے کے لیے تیار ہو گیا اور اس نے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور ان کے خیمہ کے اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:24:02
اترپردیش میں مئو صدر سے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے ایم ایل اے اور مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے آرمس ایکٹ معاملے میں عباس انصاری کی گرفتاری پر اگلے حکم تک روک لگاتے ہوئے اتر پردیش حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس جسٹس بی آر گوئی، جسٹس سنجے کرول اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے عباس انصاری کے وکیل کپل سبل کے دلائل سننے کے بعد جاری کیا ہے۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:17:22
میسور کے قریب گجے گوڈانا پورہ میں جہاں سے ایودھیا میں مورتی کو تراشنے کے لیے پتھر نکالا گیا تھا ، مجوزہ رام مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے میسور کے ایم پی پرتاپ سنہا کو عوام نے نعرے بازی کرتے ہوئے واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:15:44
ایودھیا میں پیر کو پر رام مندر کے افتتاح کے موقع پر بینگلور میں کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ وہ بی جے پی کے رام کی نہیں بلکہ مہاتما گاندھی کے رام کی پوجا کرتے ہیں۔ مہادیوپورا میں ایک مقامی رام مندر کی نقاب کشائی میں حصہ لیتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ "گاندھی کے لیے یہ رگھو پتی راگھو راجہ رام تھے اور ان کے آخری الفاظ ہائے رام تھے۔"
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:09:28
6 ڈسمبر 1992 کو تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے بعد اب چونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اُس جگہ پر رام مندرتعمیر ہوکر اُس کا افتتاح عمل میں آچکا ہے مگر بابری مسجد کے لئے جو الگ سے جگہ مختص کی گئی تھی، وہاں پر ابھی تک مسجد کا کام شروع بھی نہیں کیا گیا ہے۔ اس دوران عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرس نے رپورٹ دی ہے کہ اس مسجد کا تعمیری کام اسی سال مئی سے شروع ہوگا اور تین سے چار سال کے عرصہ میں
View more
Mon, 22 Jan 2024 20:03:25
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بلقیس بانو کیس کے تمام 11 ملزمان نے اتوار کی دیر رات سخت پولیس نگرانی میں گودھرا سب جیل میں خودسپردگی کی۔ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے ملزمان کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی معافی کو منسوخ کرنے کے بعد انہیں 21 جنوری تک جیل میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ تمام 11 مجرم دو نجی گاڑیوں میں رات 11:30 بجے سنگواڑ رندھیک پور سے گودھرا سب جیل پہنچے اور خودسپردگی کی۔
View more
Mon, 22 Jan 2024 19:58:03
ایودھیا میں وزیراعظم نریندر مودی بابری مسجد والی جگہ پر رام مندر کا افتتاح کرنےمیں مصروف تھے تو دوسری طرف ملک کے مختلف علاقوں میں سنگھ پریوار اور بی جے پی کے کارکنان جئے شری رام چلاتے ہوئے ریلیاں نکال رہے تھے۔ اسی طرح کی تقریب شموگہ میں بھی جاری تھی اور بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر تعمیر کرنے کی خوشی میں جشن منانے اور مٹھائیاں تقسیم کرنے کے دوران روڈ جام ہوگیا تھا اس دوران ٹریفک میں پھنسی
View more
Mon, 22 Jan 2024 18:42:25
ومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنطیم بھٹکل کے زیراہتمام کل منگل 23 جنوری کو کینسر بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس کو کینسر کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے مخصوص امراض کے تعلق سے بھی معلومات فراہم کی جائے گی۔ اس بات کی اطلاع مجلس اصلاح وتنظیم کے محاسب اور کینسر کیمپ کے کنوینر اقبال سہیل عرف سٹی میڈیکل اقبال نے دی ہے۔ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا
View more
Sun, 21 Jan 2024 20:01:22
گزشتہ اسمبلی الیکشن کے موقع پر بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہونے والے جگدیش شٹر نے کانگریس پر ہندو مخالف ہونے کا الزام لگانے والی بی جے پی کو کڑا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس ہندو مخالف نہیں ہے ۔ اگر کانگریس پارٹی ہندو مخالف ہوتی تو 135 سیٹیں کیسے جیت سکتی تھی ۔ اس لئے بی جے پی کو اب کانگریس کی مخالفت اور تبصرے کرنے سے باز آنا چاہیے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy