Tue, 12 Mar 2024 10:59:42
وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے وزراء اپنی تقریروں میں لگاتار ’مودی کی گارنٹی‘ نعرہ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن آج کانگریس نے ’مودی کی گارنٹی‘ کا زبردست طریقے سے پوسٹ مارٹم کر کے رکھ دیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش نے اپنے ایک طویل سوشل میڈیا پوسٹ میں ان گارنٹیوں اور وعدوں کا ریلٹی چیک کیا ہے جو گزشتہ 10 سالوں کے دوران بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کیے ہیں۔ جئے رام رمیش
View more
Tue, 12 Mar 2024 10:57:10
ہریانہ کے بعد اب راجستھان میں بھی بی جے پی کو زور کا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں چورو حلقۂ پارلیمنٹ سے بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ راہل کسواں نے بی جے پی سے مستعفی ہو کر کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل ہریانہ کے ہسار سے رکن پارلیمنٹ بریجندر سنگھ بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 19:28:02
بھٹکل قاضی صاحبان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ کل منگل کو یہاں پہلا روزہ ہوگا، جبکہ آج بعد نماز عشاء پہلی تراویح ہوگی۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 18:16:40
اڈپی چکمگلورو حلقے سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر شوبھا کرندلا جے کے خلاف انہیں کی پارٹی کے کارکنان اور لیڈروں نے پارٹی کے دفتر میں ہی اپنی نارضگی کا مظاہرا کرتے ہوئے اچانک احتجاجی مظاہرہ کیا اور "واپس جاو" کے نعرے لگائے ۔ اس کی وجہ سے شوبھا کرندلاجے اور ان کے ساتھ موجود پارٹی لیڈروں کو بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 18:01:38
ملک کے دستور کو تبدیل کرنے والے کرناٹک کے رکن پارلیمان آننت کمار ہیگڈے کے بیان پر وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ یہی بی جے پی کو خفیہ ایجنڈا ہے۔ سدرامیا نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ ملک کے آئین میں ترمیم کی جائے یا اس کو بدلا جائے۔ یاد رہے کہ اننت کمار ہیگڈے نے کہا تھا کہ آئین یا دستور کو تبدیل کرنے کے لئے بی جے پی کو لوک سبھا میں 400 سیٹیں جیتنا ضروری ہے
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:42:30
الیکٹورل بانڈ معاملے میں سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو آج پھٹکار لگائی ہے اور ہدایت دی ہے کہ 12 مارچ تک الیکٹورل بانڈ کی مکمل تفصیل پیش کی جائے۔ عدالت عظمیٰ کی اس ہدایت کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی کے ’چندے کے دھندے‘ کی قلعی کھلنے والی ہے!‘‘
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:36:14
انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کے زندہ ملنے کی امیدیں کم ہیں۔ مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:27:13
الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیلات جمع کرنے کے لیے ایس بی آئی نے سپریم کورٹ سے چند ماہ کا وقت طلب کیا تھا، لیکن آج پیر کو اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ایس بی آئی کو زوردار پھٹکار لگاتے ہوئے حکم صادر کیا ہے کہ مکمل تفصیلات 24 گھنٹے کے اندر یعنی 12 مارچ تک داخل کر دی جائے۔عدالت کے اس فیصلے کے بعد کانگریس نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت کو تنقی
View more
Mon, 11 Mar 2024 17:23:29
2008 کے مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ممبئی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف 10 روپے کا ضمانتی وارنٹ جاری کر دیا ہے۔ پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکہ معاملہ میں ملزم ہیں اور عدالت کے ذریعہ جسمانی طور پر پیشی کے حکم کے باوجود سماعت کے دوران حاضر نہیں ہوئی تھیں۔ ان کے وکیل نے طبی بنیاد پر جسمانی حاضری سے چھوٹ کی درخواست داخل کی تھی، لیکن عدالت نے اس ع
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy