ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    راہل گاندھی کی ’نیائے یاترا‘ مہاراشٹر میں داخل

    راہل گاندھی کی ’نیائے یاترا‘ مہاراشٹر میں داخل

    Wed, 13 Mar 2024 12:19:51 
    کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ بالآخر منگل کو اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت مہاراشٹر میں داخل ہوگئی۔   اپنے پہلے مقام یعنی نندور بار میں آدیواسی اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے  جہاں مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا وہیں آدیواسیوں کو اس ملک کا اصل باشندہ قرار دیا۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ اگر کانگریس کی حکومت آئی تو آدیواسیوں کو ان حق دلایا جائے گا۔  
    شہریت قانون کیخلاف شدید احتجاج، آسام میں مختلف تنظیموں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا پتلا نذر آتش کیا، بند کا اعلان

    شہریت قانون کیخلاف شدید احتجاج، آسام میں مختلف تنظیموں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا پتلا نذر آتش کیا، بند کا اعلان

    Wed, 13 Mar 2024 12:15:10 
    مرکزی حکومت نے پیر کی شام شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے)کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد کئی ریاستوں  میں اس کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا۔ آسام میں تو ۳۰؍ سے زائد تنظیموں نے بند کا اعلان کردیا ہے اور اپنے احتجاج کو بھی تیز کردیا ہے جبکہ کئی ریاستوں نے اپنے یہاں اسے نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ادھر اس متنازع قانون کو انڈین یونین مسلم لیگ نے سپریم کورٹ میں چیلنج بھی کردیا اور فوری طور پر
    دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش، 7 گرفتار

    دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش، 7 گرفتار

    Wed, 13 Mar 2024 12:09:46 
      دہلی-این سی آر میں جعلی ادویات بنانے والے گروہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جعلی ادویات بنانے اور سپلائی کرنے والے ایک بین الاقوامی گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جن میں دہلی کے ایک مشہور کینسر اسپتال کے دو ملازمین بھی شامل ہیں۔ تمام ملزمان 1.96 لاکھ روپے کے انجیکشن میں کینسر کی جعلی ادویات بھر کر فروخت کرتے تھے۔ فارماسسٹ کینسر کی ی
    دہلی: رام لیلا میدان میں کسانوں کی مہاپنچایت، مودی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان

    دہلی: رام لیلا میدان میں کسانوں کی مہاپنچایت، مودی حکومت کے خلاف جنگ کا اعلان

    Wed, 13 Mar 2024 12:06:40 
    سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے کہا ہے کہ دہلی پولیس نے اسے 14 مارچ کو رام لیلا میدان میں 'کسان مزدور مہاپنچایت' منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ اس نے سخت شرائط کے ساتھ اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل) ایم ہرش وردھن نے کہا، ’’ہم نے سخت شرائط عائد کی ہیں اور ایس کے ایم کے رہنماؤں نے ایک حلف نامہ پر دستخط کیے ہیں کہ وہ شرائط کی پابندی کریں گے۔‘‘
     دہلی، یوپی، پنجاب میں موسم کی تبدیلی، بارش کا الرٹ جاری

    دہلی، یوپی، پنجاب میں موسم کی تبدیلی، بارش کا الرٹ جاری

    Wed, 13 Mar 2024 12:03:33 
     ملک بھر میں موسم کے انداز میں مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ شمالی ہندوستان کی بیشتر ریاستوں کو سردی نے خیرباد کہہ دیا ہے۔ شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں دوپہر کے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے گرمی ہوتی ہے۔ تاہم صبح و شام ہلکی سردی محسوس کی جا رہی ہے۔
    وزیر اعلی تمل ناڈو کا سی اے اے کی مخالفت کا اعادہ، ریاست میں نافذ نہ کرنے کا عزم

    وزیر اعلی تمل ناڈو کا سی اے اے کی مخالفت کا اعادہ، ریاست میں نافذ نہ کرنے کا عزم

    Wed, 13 Mar 2024 12:01:34 
    تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کی جانب سے سرکاری گزٹ میں جاری کردہ شہریت ترمیمی بل (سی اے اے) کے خلاف اپنی شدید مخالفت کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس قانون کو ان کی ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ سی اے اے کو نوٹیفائڈ کر کے اپنے ڈوبتے ہوئے جہاز کو بچا رہے ہیں اور سیاسی فائدے کے لیے مذہبی جذبات کا استحصال کرتے ہوئے شہریت ترمی
    لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی 43 امیدواروں کی دوسری فہرست، کئی بڑے نام شامل

    لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی 43 امیدواروں کی دوسری فہرست، کئی بڑے نام شامل

    Wed, 13 Mar 2024 11:54:28 
    لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 5 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ کے لیے 43 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ میں اس فہرست پر مہر لگائی گئی۔ یہ میٹنگ دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور دیگ
    الیکٹورل بانڈ کی تفصیل ایس بی آئی نے الیکشن کمیشن کے حوالے کی، 15 مارچ تک ویب سائٹ پر ہوگی شائع!

    الیکٹورل بانڈ کی تفصیل ایس بی آئی نے الیکشن کمیشن کے حوالے کی، 15 مارچ تک ویب سائٹ پر ہوگی شائع!

    Wed, 13 Mar 2024 11:50:18 
    ایس بی آئی (اسٹیٹ بینک آف انڈیا) نے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق منگل کی شام کو انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات سونپ دی۔ سپریم کورٹ نے پیر کے روز ایس بی آئی کو حکم دیا تھا کہ 12 مارچ کو کام کا وقت ختم ہونے تک انتخابی کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کی تفصیل دی جائے۔ حکم کے مطابق انتخابی کمیشن کو 15 مارچ شام 5 بجے تک بینک کے ذریعہ دی گئی جانکاری اپنی آفیشیل ویب سائٹ پر شائع کرنی ہوگی۔
    بی جے پی کی منشا ظاہر ہو گئی، 400 پار کا نعرہ دراصل آئین کے قتل کی تیاری، سامنا کے اداریہ میں مودی حکومت پر حملہ

    بی جے پی کی منشا ظاہر ہو گئی، 400 پار کا نعرہ دراصل آئین کے قتل کی تیاری، سامنا کے اداریہ میں مودی حکومت پر حملہ

    Wed, 13 Mar 2024 11:46:25 
    شیوسینا (یو بی ٹی) کے ترجمان ’سامنا‘ میں منگل کے روز مودی حکومت کے ذریعہ دیے گئے ’400 پار‘ نعرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ 400 سے زیادہ لوک سبھا سیٹ جیتنے کا بی جے پی کا نعرہ ’ہندوستانی آئین کے قتل‘ کی تیاری ہے۔