Thu, 07 Sep 2017 21:06:09
جنوبی کوریائی مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں سیونگجُؤ ((Seongjuنامی ٹاؤن کی اُس سڑک پر ہوئیں، جو اُس مقام کی طرف جاتی ہے جہاں امریکی تھاڈ میزائل نصب ہیں۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 21:02:53
جنوبی کوریا نے ملک میں امریکی میزائل شکن نظام THAADنصب کر دیا ہے۔ اس تنصیب کا مقصد شمالی کوریا کے کسی ممکنہ میزائل حملے کو روکنا ہے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:59:06
جنوبی کوریا کے صدر مُون جے اِن اور جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے خلاف سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:53:44
امریکی سفارتی ذرائع کے مطابق واشنگٹن حکومت افغانستان میں تقریبا ساڑھے تین ہزار اضافی فوجی روانہ کرے گی، جو مقامی فوجیوں کو تعاون فراہم کریں گے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:48:24
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل جیمز لِنڈر نے ایک اشتعال انگیز لیف لیٹ شائع کرنے پر معذرت پیش کی ہے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:45:18
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کی عدالتِ عالیہ نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک گھر پر بمباری سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک مہینے کے اندر دیت کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:40:30
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف جمعے کو ایک روزہ دورے پر چین جائیں گے۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق خواجہ آصف اپنے اس دورے کے دوران چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور اسٹیٹ قونصلر برائے اُمور خارجہ یانگ جیء زی سے ملاقاتیں کریں گے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:37:01
تیونس کے وزیر اعظم یوسف الشاہد نے کابینہ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ وزارت داخلہ اور دفاع کے لیے بھی نئے وزیر مقرر ہوں گے۔
View more
Thu, 07 Sep 2017 20:19:25
یمن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہا ہے کہ سابق معزول صدر علی عبداللہ صالح کا یمن کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہو گا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy