Wed, 03 Jul 2024 12:31:29
ہندوستانی حجاج کرام کا فریضہ حج کی ادائیگی اور روضہ حضرت رسول اکرم ﷺ کی زیارت کے بعد مدینہ / جدہ ائیرپورٹ سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اب تک 121 پروازوں کے ذریعے 37493حجاج کرام وطن واپس آچکے ہیں۔ ہندوستانی ہوائی اڈوں پر حجاج کے استقبال اور رہنمائی کے لیے موجود مرکزی ، ریاستی حج کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ ایجینسیز کے ذمہ داران حجاج کا گرم جوشی سے استقبال کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:28:24
مانسو ن مقررہ وقت سے پہلے ملک میں پہنچ گیا ہے۔ راجستھان، ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں میں بھی منگل کو بارش ہوئی۔ منگل کی شام دہلی این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ اتر پردیش میں بھی مانسون نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اتراکھنڈ اور ہماچل میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:24:53
ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلی کے طور پر جھارکھنڈ کی سیاست میں اتر سکتے ہیں۔ چمپائی حکومت کے ایک پروگرام کی منسوخی کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ بدھ کے روز جھارکھنڈ کے رانچی میں منعقدہ ایک تقریب میں 1500 سے زیادہ نئے منتخب اساتذہ کو تقرری کے خطوط دیے جانے تھے، جہاں چیف منسٹر چمپائی سورین کو پہنچنا تھا لیکن پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:20:18
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ٹول ٹیکس کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب جتنا سفر اتنا ہی ٹول ادا کرنا ہوگا۔ مرکزی وزیر کے مطابق جی پی ایس اور سیٹلائٹ پر مبنی اس نئے ٹول سسٹم کا پہلا مرحلہ تین ماہ میں شروع ہو جائے گا۔ اسی کے ساتھ ہی انہوں نے آلودگی کو کم کرنے کے لیے گرین اینرجی کے استعمال کو ترجیح دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:08:22
وپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (بھولے بابا کا ستسنگ) کے دوران زبردست بھگدڑ مچ گئی جس کے سبب۱۲۰؍ سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 12:02:34
ناؤلہ کے بھوشی ڈیم سانحہ میں غرق ہونےوالے۴؍ سالہ عدنان انصاری کی لاش مل مل گئی اوراس کی بھی تدفین عمل میں آگئی۔ اس سے قبل غرقابی سانحہ میں ہلاک ہونےوالے ایک ہی خانوادہ کے ۵؍میں سے۳؍افراد کی اتواراور پیر کی درمیانی شب اور ۷؍سالہ عمیرہ اور ۴؍سالہ عدنان کی پیر کو بعد نمازعشاء جامع مسجد قبرستان سیدنگر (پونے) میں تدفین عمل میں آگئی۔جلوس جنازہ میں سیدنگر کے علاوہ پونےکےمختلف علاقوں کے مسلمانوں نےکثی
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:59:45
پیپر لیک پر بحث سڑکوں سے پارلیمنٹ تک شدت اختیار کر چکی ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کےرکن راجیہ سبھا راگھو چڈھا نے منگل کو راجیہ سبھا میں این ای ای ٹی اور دیگر مسابقتی امتحانات کے لیک ہونے کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پیپر لیکس اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ملک کے 35 لاکھ بچوں کا مستقبل تاریک ہے۔ انہوں نے پیپر لیک کیس کو ملک کا دوسرا آئی پی ایل قرار دیا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:52:37
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے پیپر لیک معاملے میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 11:49:03
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی لگاتار وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج جب وزیر اعظم کو بولنے کا موقع ملا تو انھوں نے بھی راہل گاندھی کو ہدف بنایا اور ایک موقع پر انوراگ کشیپ کے مشہور فلم ’گینگس آف واسع پور‘ کے مشہور ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ملک ان سے کہہ رہا ہے، تم سے نہ ہو پائے گا۔‘‘ پی ایم مودی کے اس بیان پر اب کانگریس صد
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy