ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
    ہائی کورٹ پہنچے کیجریوال، گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا

    ہائی کورٹ پہنچے کیجریوال، گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا

    Mon, 01 Jul 2024 12:57:57 
    وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کے سلسلے میں تہاڑ جیل میں بند ہیں اور حال ہی میں انہیں سی بی آئی نے جیل سے ہی گرفتار کیا ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں 12 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب سی ایم کیجریوال نے نچلی عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کیجریوال نے ہائی کورٹ میں سی بی آئی کی گرفتاری کو بھی غیر قان
    تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

    تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر اپوزیشن کا زبردست احتجاج

    Mon, 01 Jul 2024 12:54:52 
    پارلیمنٹ میں جاری مانسون اجلاس کے دوران اپوزیشن انڈیا الائنس کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے گیٹ کے باہر زبردست احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے یہ احتجاج تفتیشی ایجنسیوں کے غلط استعمال کے خلاف کیا۔ دورانِ احتجاج ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
    ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

    ارکان پارلیمنٹ کو معطل کرکے منظور کیے گئے فوجداری قوانین، انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا: ملکارجن کھرگے

    Mon, 01 Jul 2024 12:48:15 
    کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے پیر کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کو معطل کرکے فوجداری قوانین زبردستی منظور کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا الائنس پارلیمانی نظام پر بلڈوزر نہیں چلنے دے گا۔ کانگریس صدر نے پی ایم مودی پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں پی ایم مودی اور بی جے پی کے لوگ آئین کا احترام کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔
    بی جے پی کسان مخالف، اس کا بائیکاٹ کریں، راکیش ٹکیت کی کسانوں سے اپیل

    بی جے پی کسان مخالف، اس کا بائیکاٹ کریں، راکیش ٹکیت کی کسانوں سے اپیل

    Mon, 01 Jul 2024 12:42:09 
    بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کے لیے کہا ہے۔ روڑکی کے منگلورو میں ایک کسان لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچےراکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف پارٹی ہے، اس لیے کسان بھائی بی جے پی کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔
    علی گڑھ لنچنگ کیس، مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

    علی گڑھ لنچنگ کیس، مہلوک اور دیگر کے خلاف ڈکیتی کا کیس درج

    Mon, 01 Jul 2024 12:38:22 
    چوری کے شبہ میں ہجوم کے حملہ میں ہلاک ایک شخص اور دیگر 8افراد کے خلاف ڈکیتی کا معاملہ لنچنگ کیس کے ایک ملزم کی ماں کی شکایت پر درج ہوا ہے۔ عہدیداروں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ 35سالہ محمد فرید کو علی گڑھ کے محلہ ماموں بھانجہ میں 18جون کی رات پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی تھی۔
    مغربی بنگال میں ایک خاتون کی سر عام وحشیانہ طریقے سے پٹا ئی

    مغربی بنگال میں ایک خاتون کی سر عام وحشیانہ طریقے سے پٹا ئی

    Mon, 01 Jul 2024 12:31:44 
    مغربی بنگال میں سڑک کے بیچوں بیچ ایک خاتون کی پٹائی کی ایک خوفناک ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ممتا بنرجی کی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون بی جے پی اقلیتی مورچہ کی رہنما ہے۔
    اجیت پوار کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات

    اجیت پوار کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات

    Mon, 01 Jul 2024 12:27:48 
    مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل کی خبریں ہیں۔ اجیت پوار کی این سی پی میں پھوٹ اور کچھ ایم ایل اے کے شرد پوار کے ساتھ رابطے میں ہونے کی بحث تیز ہوگئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کچھ ایم ایل اے جلد ہی اجیت پوار کو چھوڑ کر شرد پوار سے ہاتھ ملا لیں گے۔
    دہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

    دہلی-این سی آر: اگلے 3 دنوں تک موسلا دھار بارش کا امکان

    Mon, 01 Jul 2024 12:24:57 
    قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں مانسون پہنچ گیا ہے۔ لوگ مانسون  کی بارشوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کئی مقامات پر بارش نے شدید شکل اختیار کر لی ہے۔ اتراکھنڈ میں ایک دن کی بارش نے ہریدوار اور رشی کیش میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا کردی ہے۔
    پونے میں دردناک حادثہ - چار بچوں سمیت پانچ افراد ہوئے غرقاب 

    پونے میں دردناک حادثہ - چار بچوں سمیت پانچ افراد ہوئے غرقاب 

    Mon, 01 Jul 2024 11:55:28 
    پونے کے لوناوالا میں واقع بھوشی ڈیم کے قریب کل شام کے وقت پکنک پر گئی ہوئی فیمیلی کے پانچ افراد برساتی پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئے جس کے بعد ان میں سے تین افراد کی لاشیں بازیافت کی گئی اور بقیہ دو کی تلاشی مہم کو انتہائی تیز برسات کی وجہ سے پیر تک کے لئے ملتوی کیا گیا ۔