Wed, 03 Jul 2024 19:33:24
مدھیہ پردیش کے اندور میں ایک آشرم کے 5 بچوں کی موت سے ہنگامہ پیدا ہو گیا ہے۔ معاملہ ملہار گنج تھانہ حلقہ واقع آشرم کا ہے جہاں نہ صرف 5 بچوں کی موت ہو گئی ہے، بلکہ 38 بچے اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس آشرم کا نام ’شری یُگ پرُش دھام آشرم‘ ہے جہاں 5 معذور بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد موت واقع ہو گئی۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:30:53
ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران ہوئی بھگدڑ نے 121 زندگیاں نگل لی ہیں۔ جن کے اہلِ خانہ اس واقعے میں فوت ہوئے ہیں ان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اس واقعے میں جہاں ستسنگ کے منتظمین موردِ الزام ٹھہرائے جا رہے ہیں، وہیں حکومتی لاپرواہی پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ ایسا ہی سوال کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اٹھایا ہے جنہوں نے لاپراوہیوں کا ذکر کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:07:44
چھ دن پہلے جیل سے رہا ہونے والے ہیمنت سورین ایک بار پھر وزیر اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے جا رہے ہیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، جھارکھنڈ کے حکمران اتحاد کے ارکان اسمبلی اور سرکردہ لیڈروں کے اجلاس کے دوران اس معاملہ پر اتفاق رائے قائم ہو گئی ہے۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ وزیر اعلیٰ چمپئی سورین عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور ہیمنت سورین ان کی جگہ حلف لیں گے۔ تاہم ابھی تک اس کا باضابط
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:04:23
پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر پی ایم مودی کی تنقید کی مختلف پارٹیوں کے لیڈران مخالفت کر رہے ہیں۔ انہیں میں شیوسینا- یو بی ٹی کے سنجے راؤت و پرینکا چترویدی بھی ہیں، جنہوں نے کھل کر پی ایم مودی پرحملہ کیا ہے۔ سنجے راؤت نے اگر پی ایم مودی کی بدھی (عقل) پر سوال کیا ہے تو پرینکا چترویدی نے پی ایم کے بیان کو ان کی گھبراہٹ اور مایوسی قرار دیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 19:00:34
پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر راجیہ سبھا میں بحث کا جواب دیا۔ اس دوران حزب اختلاف کے ارکان نے ان کی باتوں پر احتجاج کیا اور واک آؤٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 18:56:42
) منیش سسودیا اور کے کویتا کو دہلی آبکاری پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالت سے ایک بار پھرجھٹکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی کے سابق وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا اور بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 25 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ دونوں لیڈروں کو بدھ کو راؤز ایونیو کورٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کیا گیا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 18:53:05
ہاتھرس میں بھولے بابا کے ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کر کے ہاتھرس بھگدڑ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں 5 رکنی ماہرین کی کمیٹی بنانے کی ہدایت جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 17:09:54
اتر پردیش کے سہارنپور سےکانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے الیکشن کےبعد ملک بھر میں مسلمانوں پر ہونےوالے حملوں اوران کی لنچنگ کا معاملہ پیر کو اپنے خطاب کے دوران پارلیمنٹ میں اٹھایا۔
View more
Wed, 03 Jul 2024 17:04:28
راجیہ سبھا میں چہارشنبہ کو صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کی منظوری کے ساتھ ہی ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy