Tue, 02 Jul 2024 18:17:50
نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) نے پیر کو این ای ای ٹی-یو جی 2024 کے دوبارہ امتحان کا نتیجہ جاری کیا جو 23 جون کو 1,563 امیدواروں کے لیے لیا گیا تھا۔نظرثانی شدہ نتائج کے ساتھ، ٹاپر کی تعداد 67 سے کم ہو کر 61 پر آ گئی ہے، کیونکہ چھ امیدوار - جن کا اسکور پرفیکٹ 720/720 تک پہنچ گیا جب انہیں امتحان کا وقت ضائع ہونے کی وجہ سے گریس مارکس دیئے گئے -
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:56:42
دہلی شراب پالیسی سے مبینہ متعلق گھوٹالے کے ملزم وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے جواب طلب کیا ہے۔ سی بی آئی کو سات دنوں میں اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے بعد کیجریوال 2 دن کے اندر جواب دیں گے، یعنی وہ سی بی آئی کے جواب پر اپنا اعتراض درج کرائیں گے۔ عدالت کیس کی سماعت ایک ہفتے بعد یعنی 17 جولائی کو کرے گی۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:46:54
وجئے مالیا کے لیے مشکلیں دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہیں۔ اب ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے مفرور کاروباری وجئے مالیا کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹی جاری کر دیا ہے۔ یہ غیر ضمانتی وارنٹ مالیا کے خلاف انڈین اوورسیز بینک سے 180 کروڑ روپے لے کر اس کی ادائیگی نہ کرنے سے متعلق ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف 29 جون کو غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اس سے متعلق حکم نامہ یکم جولائی کو سامنے آیا۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:42:32
راہل گاندھی نے پیر کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں اپنی پہلی تقریر کی، جس میں انہوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں، اگنی ویر، کسان، خواتین و نوجوانوں کے مسائل وغیرہ کے حوالہ سے خوب حملے کئے۔ دریں اثنا، راہل گاندھی کی تقریر کے درمیان ہی وزیر اعظم مودی سمیت بی جے پی کے کئی اہم لیڈروں نے احتجاج کیا مگر راہل گاندھی اپنے حملے جاری رکھے۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:34:11
لوک سبھا میں تقریر کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہاری ہوئی حکومت براجمان ہے اور عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ چلنے والی سرکار نہیں ہے، بلکہ گرنے والی سرکار ہے۔ خیال رہے کہ پارلیمانی اجلاس کے دوران صدر کے خطاب پر دونوں ایوانوں میں شکریہ کی تحریک جاری ہے اور اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی بحث پر جواب دیں گے۔ تاہم، راجیہ سبھا میں وزیر اعظم مودی کل جواب دے سکتے ہیں۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:27:33
سال 2022 میں منعقدہ پی سی ایس جے امتحان میں بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس امتحان میں 50 امیدوار شریک ہوئے جن کی کاپیاں تبدیل کر دی گئیں۔ کمیشن (یو پی پی ایس سی) نے امتحان کے نتائج میں ملاوٹ کے معاملے کو عدالت کے سامنے قبول کر لیا ہے۔ کمیشن کے ڈپٹی سکریٹری نے 3 اگست تک بے ضابطگیوں والے امیدواروں کے نتائج کا دوبارہ اعلان ک
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:24:47
سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوَئی نے حال ہی میں ہائی کورٹ کے کچھ ججوں میں وقت کی پابندی اور مناسب طرزعمل کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے وقت پر کیس نمٹانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جسٹس گوَئی نے یہ باتیں کولکاتہ میں نیشنل جوڈیشل اکیڈمی کی علاقائی کانفرنس میں کہیں۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 17:19:45
یوپی کے ہاتھرس میں ایک مذہبی تقریب (بھولے بابا کا ستسنگ) کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد کے ہلاک ہونے کا اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ میں ہلاک ہونے والوں میں 23 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے، تاہم، سی ایم او ایٹہ نے 27 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
View more
Tue, 02 Jul 2024 13:06:30
نائب وزیر اعلیٰ اور کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار نے کہا ہے کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں کانگر یس پارٹی کی توقعات کے برخلاف ناقص مظاہرہ کے اسباب کا جائز ہ لینے کیلئے جانچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ یہ اعلان پیر کے روز انہوں نے کے پی سی سی دفتر کے بھارت جوڑو آڈیٹوریم میں منعقدہ کے پی سی سی عہدیدارو ں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy