Mon, 01 Jul 2024 17:49:05
عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی بھی اس میں نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سنجے سنگھ نے یہ بھی لکھا ہے کہ انڈیا الائنس نے پارلیمنٹ میں زبردست مظاہرہ کیا۔ سی ایم اروند کیجریوال کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنا بند کریں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:43:47
پیر کو پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران راہل گاندھی کے ہندو سماج کو پرتشدد قرار دینے کے بیان پر ہنگامہ ہوا۔ اس دوران پی ایم مودی نے راہل گاندھی کے اپوزیشن کے بیان پر بھی اپنا اعتراض ظاہر کیا۔ جب راہل بول رہے تھے، اچانک پی ایم مودی درمیان میں کھرے ہو گئے اور کہا کہ ہندو سماج کو پرتشدد کہنا غلط ہے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:39:34
ہندوستانی اتحاد کی جماعتوں نے یکم جولائی کو لوک سبھا میں نیٹ پیپر لیک کے معاملے پر الگ سے ایک دن کی بحث کا مطالبہ کیا۔ راہل گاندھی نے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہونے کے فوراً بعد نیٹ میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ اٹھایا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:34:08
بارش کے دوران مٹی کے مکان کی چھت اچانک گرپڑی جس کے نتیجہ میں خاتون اور اس کے تین بچے ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں پیش آیا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:27:07
بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:23:28
ملک میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کے درمیان این سی پی-ایس پی کے سربراہ شرد پوار نے اس تعلق سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے فوجداری قوانین میں تبدیلی بحث و تجاویز کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جن حکمرانوں پر یک نکاتی پروگرام لاگو کرنے کی دھن سوار ہے، ان سے بحث کی امید کرنا غلط ہوگا۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہیں ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:18:13
مدھیہ پردیش میں نرسنگ گھوٹالہ پر کانگریس نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل کانگریس کے تمام ممبران اسمبلی نے ’اِپرن‘ پہن کر اسمبلی احاطے میں پہنچے اور احتجاج کیا۔ کانگریس ارکان اسمبلی کا مطالبہ ہے کہ تحریک التوا پر بحث کرائی جائے۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 17:13:21
راجیہ سبھا میں صدر جمہوریہ کے خطاب پر تحریک شکریہ کے دوران بولتے ہوئے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے حکومت اور پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم کسانوں کی بات کرتے ہیں تو مودی بھینسیں چھیننے کی بات کرتے ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 13:38:06
زیر خزانہ نرملا سیتا رمن اس ماہ نئی این ڈی اے حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گی۔ ہر طبقہ کو اس بجٹ سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رواں سال یکم فروری کو پیش کئے جانےوالے بجٹ میں وزیر خزانہ نے کوئی بڑا اعلان نہیں کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy