Mon, 01 Jul 2024 11:24:08
گجرات اور راجستھان سمیت ہندوستان کے کئی حصوں میں اتوار کو شدید بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ مانسون اب ملک کی شمالی ریاستوں کی طرف بڑھ گیا ہے۔ بارش سے متعلقہ واقعات جیسے آسمانی بجلی گرنے اور ڈوبنے سے ملک بھر میں متعدد اموات ہوئی ہیں۔
View more
Mon, 01 Jul 2024 11:18:35
عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانچ ایجنسیاں ملک کی سپریم کورٹ کو گمراہ کر رہی ہیں۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 20:15:09
بیلالا گرام پنچایت کے نندرولی میں گھر کے قریب واقع حادثاتی طور پر ایک کنویں میں گرنے سے دو بچوں کی موت واقع ہوگئی جبکہ بچوں کی ماں زخمی ہوگئی اور اسے سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 20:09:12
مہاراشٹر کی بی جے پی کی قیادت والی ایکناتھ شندے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کو آئین مخالف، چور اور بدمعاش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں چوروں اور بدمعاشوں کی حکومت نے دو سال مکمل کر لیے ہیں جسے نریندر مودی اورامت شاہ نے غیرآئینی طور پر طاقت دی۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 20:02:25
حیدرآباد اور سکندرآباد کے کئی علاقوں میں اتوار کی شام دھواں دھار بارش ہوئی۔ اچانک شہر گھنے کالے بادلوں میں چھا گیا۔ اس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بوئن پلی، تروملاگیری، الوال، مریدوپلی، چلکالا گوڈا، پیراڈائز، بیگم پیٹ، کاواڈی گوڈا، باگلنگمپلی اور جواہر نگر میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 19:57:11
ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جہاں ملک بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے، وہیں، کچھ اہم کھلاڑیوں کے ریٹائرمنٹ کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ ورلڈ کپ کے خطاب پر قابض ہونے کے بعد کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے ٹی-20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب ہندوستانی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز کھلاڑی رویند جڈیجہ نے بھی ریٹائر ہونے کی اطلاع دی ہے۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 19:39:06
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں ہجومی تشدد کے واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ واقعہ گجرات کے آنند شہر کا ہے جہاں کرکٹ میچ میں مسلم کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کا غصہ فرقہ پرستوں کی بھیڑ نے میچ دیکھنے آئے ۲۳؍ سالہ مسلم نوجوان سلمان ووہرا پر نکالا اور اسے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا ۔
View more
Sun, 30 Jun 2024 19:32:14
لندن کے میڈیا ادارے ’’دی نیشنل‘‘ کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی سروے اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانیہ میں نسلوں میں تقسیم کا انکشاف کرتا نظر آتا ہے۔اس سروے میں نوجوان نسل غزہ پر برطانیہ کے موقف پر تنقید کرتے نظر آئے اور کہا کہ ۴؍ جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں وہ اس جنگ کے پس منظر میں ووٹ کریں گے جبکہ پرانے ووٹرز برطانیہ کی پالیسی کا دفاع کرتے اور برطانیہ میں جنگ بندی کے مظاہروں پر ناپسندیدگی
View more
Sun, 30 Jun 2024 18:05:18
غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملے کو ۸؍ ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور غزہ کے شہری بھکمری کا سامنا کررہے ہیں۔ بھوکے فلسطینیوں کو رفاہی تنظیموں کی جانب سے معمولی مقدار میں پکا کھانا اور پلاسٹک کنٹینر میں پینے کے لائق پانی حاصل کرنے کیلئے کئی گھنٹوں تک قطار میں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy