Sat, 18 Aug 2018 11:31:33
امریکا اور ترکی کے مابین تنازعہ وقت کے ساتھ ساتھ شدید ہوتا جا رہا ہے۔ اس دوران ترکی یورپ سے قربت کے راستے تلاش کر رہا ہے، خاص طور پر جرمنی سے۔ ادھر امریکا نے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:28:20
مسلح افراد نے کابل میں افغانستان کے خفیہ ادارے کے دفتر کے میدان پر واقع تربیتی مرکز پر حملہ کیا، جس سے ایک ہی روز قبل دارالحکومت کے ایک تعلیمی ادارے پر حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:24:19
امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک حوثی ملیشیا کو دوسری حزب اللہ نہیں بننے دے گا۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:18:26
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک امریکا کے ساتھ تعلقات میں مسائل کا خواہش مند نہیں ہے۔ جمعرات کے روز ایک بیان میں انہوں نے باور کرایا کہ نیٹو اتحاد کے رکن دونوں ممالک اختلافات پر بآسانی قابو پاسکتے ہیں تاہم امریکا کی موجودہ روش کی روشنی میں یہ ممکن نہیں۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:13:52
امریکی حکومت نے ایران پر دباؤ بڑھانے اور تہران کے ساتھ تجارتی روابط رکھنے والے ممالک پر روک لگانے کے لیے دیگر اتحادیوں اشتراک سے نیا ایکشن گروپ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:11:42
معروف برطانوی خبر رساں ایجنسی نے امریکی انتظامیہ کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اُصولی طور پر شام سے ایران کے نکلنے کی ضرورت پر متفق ہیں۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:06:08
مظفر پور گرلز شیلٹر ہوم میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تشدد معاملے میں سی بی آئی نے جمعہ کو جانچ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سابق وزیر منجو ورما کی رہائش سمیت بہار میں 12 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔ سی بی آئی کی ٹیم نے بہار کی سابق وزیر برائے سماجی فلاح کے پٹنہ واقع تین رہائش کی تلاشی لی۔
View more
Sat, 18 Aug 2018 11:02:01
بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ اور اتر پردیش کی سابق وزیر اعلی مایاوتی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے مفاد سے اوپر اٹھ کر معاشرے اور ملک کے مفاد میں کام کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy