Thu, 23 Aug 2018 21:24:51
معتبر ذرائع سے ملنے والی خبر کے مطابق 18جولائی کو شیرور مٹھ کے لکشمی ورا تیرتھا سوامی کی جو موت واقع ہوئی تھی اس سلسلے میں فارنسک جانچ رپورٹ آئی ہے جس کے مطابق سوامی جی کی موت زہرخورانی کی وجہ سے نہیں بلکہ جگر خراب ہوجانے (cirrhosis) کی وجہ سے ہوئی تھی۔
View more
Wed, 22 Aug 2018 23:34:42
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کے پی ایل ڈی بینک کے باہر مغرب کے وقت کثیر تعداد میں عُوام کو جمع ہوتے ہوئے دیکھ کر کچھ دیر کے لئے عوام بالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور ہرکوئی یہ جاننے کے لئے بے تاب نظر آنے لگا کہ آخر یہاں کیا ہورہا ہے اور کہیں کچھ لوگ گڑبڑی تو پیداکرنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد موقع پر پولس بھی پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے لوگ پولس سے بھی بھِڑ
View more
Wed, 22 Aug 2018 00:36:54
قربانی کے جانوروں کی ہڈیاں، اوجھڑی وغیرہ کو گھر گھر جاکر لے جانے کی ذمہ داری مجلس اصلاح و تنظیم نے پھر ایک بار الہلال اسوسی ایشن کو سونپی ہے۔ جس کے نوجوان فون موصول ہوتے ہی متعلقہ مقام پر پہنچ کر ہڈیاں اور اوجھڑی وغیرہ اپنے آٹو پر لاد کر لے جائیں گے۔
View more
Wed, 22 Aug 2018 00:01:54
ریاست بھر میں آج سے انتہائی تزک واحتشام سے عید قرباں منائی جارہی ہے۔ عید قرباں کے لئے جہاں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں وہیں پر ریاست کے کورگ ، ساحلی علاقوں اور ملناڈ میں تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارش سے مچی تباہی کے متاثرین سے ہمدردی بھی شامل ہے۔ ریاست بھر کے مخیر اداروں ، خاص طور پر مسلم اداروں اور انجمنوں کی طرف سے سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے انتہائی فراخدلانہ قدم اٹھائے جارہے ہیں۔
View more
Tue, 21 Aug 2018 21:26:08
ریاستی حکومت کی طرف سے ہائی کورٹ میں حلف نامہ دائر کرکے یہ اقرار کیاگیا ہے کہ ریاست بھر میں مویشیوں کی غیر قانونی تجارت اور نقل وحمل کے علاوہ ذبیحہ پر پابندی کے لئے تمام قدم اٹھائے گئے ہیں۔
View more
Tue, 21 Aug 2018 21:14:29
منگلورو کے ماراوور علاقے میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے پاس موجود ریلوے اوور برڈج سے ٹوٹی ہوئی ایک بہت ہی وزنی لوہے کی سلاخ اچانک نیچے سے گزرتی ہوئی کار پر گر گئی۔ خوش قسمتی سے کار میں موجود مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
View more
Tue, 21 Aug 2018 21:10:21
دو روز قبل بچہ چور ہونے کا شک کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے گرو کمبلامیں کنکن ناڈی کے رہنے والے حمزہ نامی شخص کی پٹائی کی تھی۔حملے کے شکار حمزہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچپے پولیس نے 6ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
View more
Tue, 21 Aug 2018 21:07:24
کملاکٹّے کے مقام پر آدھی رات کو پانچ نقاب پوشوں نے جیکب روڈرگس کے گھر پر ڈاکہ ڈالا اور چاقو کی نوک پرزیورات کے علاوہ گھڑی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
View more
Tue, 21 Aug 2018 19:45:12
بھٹکل اور ریاست کرناٹک سمیت امسال پہلی بار ملک بھر میں ایک ساتھ آج بدھ کو عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں میں ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں امت مسلمہ کی سربلندی و اتحاد کے ساتھ ساتھ ملک میں بھائی چارگی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy