Sun, 26 Aug 2018 01:34:22
نالاسوپارا دھماکہ خیزمادہ برآمدگی معاملہ میں اے ٹی ایس نے گھاٹکوپار علاقے سے اویناش پوار نامی مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 26 Aug 2018 01:31:19
ہماچل پردیش کی دارالحکومت شملہ میں اسمبلی کے باہر یوتھ کانگریس کارکنان کے شدید مظاہرے اور پولس والوں کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں جمعہ کی رات مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
View more
Sun, 26 Aug 2018 01:24:18
سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل آر آر بھٹناگر نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں نکسلیوں کی کارروائیوں میں چالیس فیصد کمی آئی ہے اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس، سی آر پی ایف باغیوں کے اہم علاقوں میں اپنے کیمپ کھول رہی ہے۔
View more
Sun, 26 Aug 2018 01:18:42
الیکشن کمیشن نے سبھی تسلیم شدہ قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ مختلف انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں یہ میٹنگ پیر کو نئی دلّی میں ہوگی۔
View more
Sun, 26 Aug 2018 01:12:04
نابالغ لڑکی سے آبروریزی کی کوشش کرنے کے الزام میں میرٹھ کے بی جے پی لیڈر کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ اس نے متاثرہ کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ملزم کے خلاف گزشتہ ماہ متاثرہ کے خاندان والوں نے مقدمہ درج کرایا تھا۔
View more
Sun, 26 Aug 2018 01:05:13
ملیشیاکے ایک گوردوارے میں ایک مسلمان کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے جسے عوامی طور پر لوگ مذہبی آہنگی کی مثال قرار دیتے ہوئے تعریف کر رہے ہیں،
View more
Sat, 25 Aug 2018 23:13:57
کیرالہ کی ایک کار نے خطرناک تیز رفتاری کی وجہ سے پولیس کے ہوش اڑادئے اور بہت دیر تک پیچھا کرنے کے بعد جب تک پولیس کار میں موجود لڑکے اور ایک لڑکی کو حراست میں لیتی تب تک تو پولیس والے زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے ایک کو شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو معمولی چوٹوں کی بنیاد پر طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
View more
Sat, 25 Aug 2018 23:09:19
کدری پولیس نے اس اپارٹمنٹ منیجمنٹ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 304a(کسی کی غفلت کے نتیجے میں موت)کا کیس درج کرلیا ہے جہاں پر 24اگست کو لفٹ میں پھنسنے کی وجہ سے 7سالہ بچے محمد سنان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy